
ابھشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی آج مغربی بنگال پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ہیڈکوارٹر میں دستخط میلان ( سگنیچر مس میچ) معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوں گے۔ یہ معاملہ مغربی بنگال اسمبلی میں جمع کئے گئے ایک سرکاری دستاویز پر ترنمول کانگریس کے کچھ ممبران اسمبلی کے دستخطوں سے متعلق ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں ابھیشیک بنرجی کو سی آئی ڈی کے دفتر میں دوسری بار پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونا ہوگا۔ اس سے قبل انہیں 11 جون کی شام کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا اور ان سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس وقت وہ پوچھ گچھ کے لیے اس لیے پیش ہوئے تھے کیونکہ کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ (تعطیلی بینچ) نے انہیں 11 جون شام 6 بجے تک سی آئی ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔
Published: undefined
صحافی سے سیاستداں بنے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کنال گھوش کو بھی اس معاملے میں اتوار کو جنوبی کولکتہ کے بھوانی بھون میں واقع سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ سی آئی ڈی حکام ابھیشیک بنرجی اور کنال گھوش سے ایک ساتھ پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
دراصل ابھیشیک بنرجی کو پیر اور منگل کو بھی لگاتار پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونا ہوگا۔ پیر کے روز انہیں مغربی بنگال کے کیش فار اسکول جاب معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سالٹ لیک واقع آفس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں اس معاملے میں 3 جون کو نوٹس جاری کیا تھا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ انہیں ایک اور معاملے میں منگل کو دوبارہ سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونا ہوگا۔ اس معاملے میں ان پر اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دھمکی دینے اور تشدد بھڑکانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سی آئی ڈی حکام نے اس معاملے میں انہیں 12 جون کی شام کو نوٹس بھیجا تھا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined