قومی خبریں

ابھیشیک بنرجی کو کلکتہ ہائی کورٹ سے ملی راحت، 31 جولائی تک تعزیری کارروائی پر روک

شکایت کنندہ نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ پر اپوزیشن پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کرنے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ابھیشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ابھیشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس

 

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ تبصروں کے متعلق درج ایف آئی آر کے سلسلے میں بڑی راحت ملی ہے۔ جمعرات (21 مئی) کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کو راحت دیتے ہوئے مغربی بنگال پولیس کو ان کے خلاف کسی بھی قسم کی تعزیری کارروائی کرنے سے روک دیا۔

Published: undefined

کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ابھیشیک بنرجی کے خلاف 31 جولائی تک کوئی بھی تعزیری کارروائی نہ کرے۔ سماعت کے دوران جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے مزید کہا کہ یہ عبوری تحفظ اس شرط پر دی جا رہی ہے کہ ابھیشیک بنرجی پولیس کی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ عرضی گزار (ابھیشیک بنرجی) پہلے سے اجازت لیے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے اور اس سے قبل تحقیقاتی افسران کو 48 گھنٹے کا نوٹس دینا ضروری ہے۔

Published: undefined

ہائی کورٹ نے یہ عبوری حکم ابھیشیک بنرجی کی اس عرضی پر دیا، جس میں انہوں نے حال ہی میں مکمل ہونے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی ریلیوں میں کی گئی اپنی تقریر کے خلاف درج ایک مجرمانہ معاملے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ پر اپوزیشن پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کرنے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

Published: undefined

سینئر وکیل کلیان بندیوپادھیائے ہائی کورٹ میں ابھیشیک بنرجی کی طرف سے پیش ہوئے اور الزام عائد کیا کہ ان کے کلائنٹ کے خلاف معاملہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ اقتدار بدلنے کے فوراً بعد بدنیتی پر مبنی طریقے سے مقدمہ چلانے کے خلاف ہے۔‘‘ حالانکہ عدالت نے بنرجی کے تبصروں کی سخت مذمت کی۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ابھیشیک بنرجی کو متنازعہ تبصرے بالکل بھی نہیں کرنے چاہیے تھے۔ شکایت کنندہ کی جانب سے سینئر وکیل ِبلودل بھٹاچاریہ اور ریاستی حکومت کی طرف سے سینئر وکیل دھیرج ترویدی پیش ہوئے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 30 جولائی کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined