قومی خبریں

ای ڈی نے عآپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک کو طلب کیا،پارٹی لیڈروں نے تنقید کی

درگیش پاٹھک کو ای ڈی کا سمن واضح کرتا ہے کہ شراب پالیسی پر جانچ محض بہانہ ہے دراصل  کیجریوال کا بڑھتا سیاسی گراف ہی اصل نشانہ ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

انفورسمنٹ ڈائیریکٹریٹ (ای ٹی) نے عام آدمی پارٹی  (عآپ) کے  رکن اسمبلی  درگیش پاٹھک کو مبینہ آبکاری پالیسی معاملہ میں پیر کو طلب کیا ہے۔

Published: undefined

ای ڈی کے سمن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا،”ای ڈی نے عآپ کے ایم سی ڈی انتخابی امور کے انچارج درگیش پاٹھک کو طلب کیا ہے۔ ہمارے ایم سی ڈی انتخابی امور کے انچارج کا دہلی حکومت کی شراب پالیسی سے کیا لینا دینا ہے؟ کیا ان کا ٹارگیٹ شراب پالیسی ہے یا ایم سی ڈی انتخاب“۔

Published: undefined

عآپ ایم ایل اے اور پارٹی ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ای ڈی کے ذریعے درگیش پاٹھک کو طلب کیے جانے مطلب واضح ہے کہ ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ کیا، ”اب بی جے پی۔ای ڈی۔سی بی آئی اتحاد گجرات اور دہلی دونوں جگہ انتخاب لڑے گا۔ ای ڈی کے ذریعے درگیش  پاٹھک کو بلانے کا مطلب صاف ہے کہ  ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں“۔

Published: undefined

ادھر عآپ لیڈر آتشی نے ٹویٹ کیا،”عآپ ایم سی ڈی کے انتخابی امور کے انچارج درگیش پاٹھک کو ای ڈی کا سمن واضح کرتا ہے کہ شراب پالیسی پر جانچ محض بہانہ ہے۔ مسٹر کیجریوال کا بڑھتا سیاسی گراف ہی اصل نشانہ ہے“۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined