قومی خبریں

یوپی میں بلدیاتی انتخابات اپنے نشان پر لڑے گی عام آدمی پارٹی: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے کہا کہ ریاست میں بوتھ اور وارڈ سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ کھڑا ہوچکا ہے۔ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی سبھی سیٹوں پر مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

بلندشہر: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن و اترپردیش کے پارٹی کے انچارج سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اپنے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بلند شہر میں پہنچے عام آدمی پارٹی لیڈر نے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پارٹی کو مضبوط کیا جا رہا ہے بوتھ اور وارڈ سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ کھڑا ہوچکا ہے۔ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی سبھی سیٹوں پر مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر آیا پارٹی بلدیاتی انتخابات تنہا یا کسی کے ساتھ اتحاد کر کے لڑے گی کے سوال پر سنجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی اپنے دم پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ انہوں نے ملک کی مودی اور ریاست کی یوگی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا اور دونوں حکومتوں کو گاؤں کسان، مزدور ملازمین چھوٹے کاروباری مخالف قرار دے۔ انہوں نے دہلی کے ایجوکیشن ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی کیجریوال سرکار نے دہلی کے باشندوں کو بہتر طبی خدمات اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کی سہولیات دستیاب کرائی ہے۔ دہلی کے ایجوکیشن ماڈل کی دھوم نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ہے۔

Published: undefined

عاپ رکن پارلیمان نے کہا کہ دہلی حکومت نے سیلفی ود اسکول مہم چلاکر دوسری ریاستوں کی حکومتوں کو بھی اس ماڈل پر کام کرنے کا چیلنج دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اترپردیش میں تعلیم کا حال بے حال ہے۔ اسکولوں کی یا تو عمارت نہیں ہے یا جہاں ہیں وہ خستہ حال ہیں۔طلبہ کے بیٹھنے کے لئے نہ تو چھت دستیاب ہے اور نہ ہی فرنیچر۔

Published: undefined

راجیہ سبھا رکن نے ریاست میں نظم ونسق کے نام پر غنڈہ راج قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس بے لگام ہے اور وہ غنڈے مافیاوں کے خلاف کارروائی نہ کر کے سیاستی پارٹیوں کے کارکنوں کو غنڈہ۔ مافیا بتا کر سیاسی انتقام کے جذبے سے کارروائی کر رہی ہے۔ گجرات اور ہماچل ریاست کے اسمبلی انتخابات کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ دونوں ریاست کی عوام عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں اور دہلی میں کیجریوال حکومت کے کام کاج سے بیحد خوش ہیں جس کا نتیجہ رزلٹ آنے پر دکھائی دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined