قومی خبریں

عام آدمی پارٹی نے لانچ کیا ’امت شاہ کا الٹا چشمہ‘!

ویب سائٹ پر عآپ نے دہلی کے لوگوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح امت شاہ وزیر اعلی اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے کیے گئے تاریخی ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے پھیلائے جا رہے جھوٹ کا جواب دینے کے لئے ’امت شاہ کا الٹا چشمہ‘ نام سے ویب سائٹ لانچ کر کے طنزیہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

Published: undefined

عآپ نے ’امت شاہ الٹا چشمہ ڈاٹ کام‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور اس مہم کے ذریعے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے کیجریوال حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرنے کے عائد کیے گئے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ویب سائٹ پر پارٹی نے دہلی کے لوگوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح امت شاہ وزیر اعلی اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے کیے گئے تاریخی ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور اس کو نظر انداز کر کے دہلی کے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ویب سائٹ پر پارٹی نے اسکول، اسپتال، رین بسیرا، اسٹریٹ لائٹ کی دہلی میں سابقہ حالات اور آپ کی حکومت آنے کے بعد بدلے حالات کی سات تصویریں جاری کی ہیں۔ آپ حکومت سے پہلے اور بعد کی تصویروں میں کام کا فرق صاف نظر آرہا ہے۔ ویب سائٹ پر جا کر ان تصویروں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined