قومی خبریں

کشمیری نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی کی تین روزہ مہم

آرمی کی یہ ریلی 24 سے 26 مارچ تک جاری رہے گی، جس میں الگ الگ تاریخوں پر سبھی اضلاع کے خواہشمند نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: انڈین آرمی نے اگلے ماہ یعنی مارچ میں کشمیری نوجوانوں کے لئے تین روزہ بھرتی مہم کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تین روزہ بھرتی مہم 24 سے 26 مارچ تک جموں اینڈ کشمیر لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر سری نگر میں منعقد ہوگی جس میں سبھی اضلاع کے خواہشمند نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ خواہشمند نوجوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انڈین آرمی کی ویب سائٹ http://www.joinindianarmy.nic.in/ پر پیشگی رجسٹریشن کریں۔

Published: undefined

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بدھ کی صبح ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'آرمی ریکروٹنگ آفس سری نگر جموں اینڈ کشمیر لائٹ انفنٹری سینٹرمیں ریکروٹمنٹ ریلی کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ یہ ریلی 24 سے 26 مارچ تک جاری رہے گی، جس میں الگ الگ تاریخوں پر سبھی اضلاع کے خواہشمند نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ پر کلک کریں'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined