
علامتی تصویر
اترپردیش کے مرادآباد شہر واقع مصروف بدھ بازارعلاقے کی نیو کلاک مارکیٹ میں ہفتہ کی رات اچانک آگ لگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ اطلاع کے مطابق شیو شکتی کلاتھ ہاؤس کی دکان میں آگ لگی تھی۔ یہ دکان تقریباً 25 سال پرانی بتائی جاتی ہے اورعلاقے کی ایک مشہور ہول سیل کپڑے کی دکان بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بازار بند ہونے کے بعد دکان کے اندرسے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ چند ہی منٹوں میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی جس سے اندر موجود ریڈی میڈ گارمنٹس اور کپڑوں کا ذخیرہ جل کر راکھ ہوگیا۔
Published: undefined
واردات کے بعد آس پاس کے دکانداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں فائر فائٹرز پہنچ گئے اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ اتنی بھیانک تھی کہ آگ کے شعلے دکان کے باہر بھی دکھائی دے رہے تھے۔ خوش قسمتی سے واردات کے وقت بازار میں بھیڑ کم تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حالانکہ بازار کے علاقے میں کافی دیر تک افراتفری کا ماحول رہا۔
Published: undefined
ابتدائی اندازوں کے مطابق آتشزدگی کی واردات میں تقریباً 70 سے 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دکان میں کپڑے کا ایک بڑا ذخیرہ تھا جو مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ سے مالک کو بڑا مالی جھٹکا لگا ہے۔ مقامی تاجروں نے انتظامیہ سے بازار کے علاقے میں فائر سیفٹی کے اقدامات کو مضبوط کرنے اور رات کے وقت گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined