قومی خبریں

اندور واقع نرمدا پائپ لائن میں اچانک ہوا دھماکہ، 150 فیٹ اونچائی تک پہنچی پانی کی دھار، تباہی جیسے حالات پیدا

دھماکہ کے بعد تیزی سے بہتا پانی آس پاس کے رہائشی علاقوں تک پہنچ گیا۔ کئی گھروں کے باہر اور گلیوں میں پانی بھر گیا، جس سے مقامی لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

مدھیہ پردیش کے اندور-مہو واقع بھیرو گھاٹ علاقہ میں گزشتہ 31 مئی کو ’نرمدا واٹر سپلائی پروجیکٹ‘ کی ایک بڑی پائپ لائن پھٹ جانے کا معاملہ پیش آیا تھا، جس کے بعد مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پائپ لائن ایک دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا اور پھر اس کے بعد لاکھوں لیٹر پانی بہہ کر برباد ہو گیا۔ پائپ لائن پھٹنے کے بعد علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے نظر آئے۔

Published: undefined

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پائپ لائن اچانک زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی اور پانی کا فوارہ تقریباً 150 فیٹ تک اوپر اچھلنے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا علاقہ پانی سے بھر گیا اور بھیرو گھاٹ میں پانی کی تباہی جیسے حالات بن گئے۔ واقعہ کے بعد تیز رفتار سے بہتا ہوا پانی آس پاس کے رہائشی علاقوں تک پہنچ گیا۔ کئی گھروں کے باہر اور گلیوں میں پانی بھر گیا، جس سے مقامی لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے پہلے کبھی اس طرح کا نظارہ نہیں دیکھا تھا۔ پائپ لائن سے نکل رہا پانی اتنی تیز رفتاری سے بہہ رہا تھا کہ آس پاس موجود لوگ محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے۔

Published: undefined

مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا کہ پائپ لائن پھٹنے کے بعد طویل وقت تک پانی لگاتار بہتا رہا، لیکن متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار ملازمین موقع پر نہیں پہنچے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی کی جاتی تو بڑی مقدار میں پانی ضائع نہیں ہوتا، اور آس پاس کے علاقوں کی حالت بھی خراب نہیں ہوتی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ پائپ لائن اندور شہر کو نرمدا کا پانی دستیاب کرانے والی اہم لائن کا حصہ ہے۔ اس پائپ لائن کے پھٹنے سے نہ صرف پانی کی بربادی ہوئی ہے، بلکہ شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا اندیشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ افسران کو اب پائپ لائن کی مرمت اور پانی فراہمی کے انتظام کو معمول پر لانے سے متعلق چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

فی الحال متعلقہ محکمہ کی ٹیم پائپ لائن کے نقصان کا اندازہ کرنے اور مرمت کے کام میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد از جلد پائپ لائن کو درست کر پانی کی فراہمی معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ واقعہ کے بعد اندور کے کئی علاقوں میں پانی کی دستیابی کو لے کر فکر بڑھ گئی ہے اور لوگوں کو پانی کے بحران کا اندیشہ پریشان کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined