قومی خبریں

ریفائنریز کو جھٹکا، ڈیزل پر 14 اور اے ٹی ایف پر 12.5 روپئے فی لیٹر برآمد ڈیوٹی میں اضافہ

حکومت نے برآمد ڈیوٹی سب سے پہلے 27 مارچ 2026 کو نافذ کی تھی۔ اس وقت مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی حکومت نے آج (16 جون) سے پیٹرولیم مصنوعات پر برآمد ڈیوٹی میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر لگنے والی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیزل کی برآمد پر اب 14 روپئے فی لیٹر کی خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) نافذ ہوگی۔ وہیں اے ٹی ایف کی برآمد پر 12.5 روپئے فی لیٹر ایس اے ای ڈی ادا کرنی ہوگی۔ پیٹرول کی برآمد پر فی الحال موجودہ ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کی شرح پہلے کی طرح ہی 1.5 روپئے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Published: undefined

حکومت کی جانب سے یہ برآمد فیس سب سے پہلے 27 مارچ 2026 کو نافذ کی گئی تھی۔ اس وقت مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ایسے حالات میں ریفائنریز کے لیے گھریلو بازار کے بجائے برآمد کرنا زیادہ فائدے مند ہو رہا تھا۔ حکومت کا یہ فیصلہ ریفائنری کمپنیوں کے ذریعہ برآمد کو ترجیح دینے سے روکنے کے لیے ہے تاکہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف کی مزید قلت نہ ہو۔

Published: undefined

واضح رہے کہ برآمد ڈیوٹی سے متعلق شرحوں کا ہر 15 دن میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس بار کی نئی شرحیں گزشتہ ہفتے میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط بین الاقوامی قیمت کی بنیاد پر طے کی گئی ہے۔ اس شرح میں گزشتہ یکم جون 2026 کو تبدیلی ہوئی تھی۔ یہ تبدیلی صرف برآمد پر نافذ ہوتی ہے۔ گھریلو بازار میں فروخت ہونے والے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے، یعنی پیٹرول پمپ پر آپ کو ملنے والے فیول کی قیمت تازہ تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined