قومی خبریں

بارہمولہ میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کو فون پر دھمکی دینے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار: پولیس

پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں سخت کاوشوں کے بعد بھتہ خور کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کو فون پر دھمکی دینے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی دلنہ کو ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ جس میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو ایک نامعلوم کالر کافی عرصہ سے لگاتار بلیک میل کر رہا ہے اور اس کو دھمکا رہا ہے جس سے وہ انتہائی پریشان ہورہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'شکایت گزار کا کہنا ہے کہ مذکورہ کالر نے میری بیٹی سے اچھی رقم بھی لوٹی ہے اور جب حالات ابتر ہوئے تو اس نے ساری کہانی میرے سامنے بیان کی'۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس شکایت پرکارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں سخت کاوشوں کے بعد بھتہ خور کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت اویس رشید بٹ عرف زیدان ولد عبد الرشید بٹ ساکن چتلورہ رفیع آباد بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ لوٹی ہوئی رقم کی بر آمدگی کے متعلق اس کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined