
منعقد جلسہ کا منظر
تصویر: محمد تسلیم
نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط کرنے کے لیے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا اقلیتی شعبہ پوری طرح سرگرم نظر آ رہا ہے۔ دہلی اقلیتی کانگریس کی ’سیاسی بیداری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز بابر پور ضلع کے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ہوا۔ نو تقرر ضلع چیئرمین کمل غازی نے ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا، جہاں کانگریس کے سینکڑوں کارکنان کی موجودگی نے ماحول کو جوش اور توانائی سے بھر دیا۔
Published: undefined
جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبد الواحد قریشی، انچارج شبلی منظور، بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر راج کمار جین نے شرکت کی۔ قبل ازیں سبھی مہمان خصوصی کا کمل غازی اور ان کی پوری ٹیم نے پھولوں کی مالا پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔ تاہم جلسہ کا آغاز ’کانگریس پارٹی زندہ آباد‘، ’ترقی و خوشحالی کیلئے کانگریس ضروری ہے‘ کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔
Published: undefined
اس موقع پر اپنے خطاب میں عبد الواحد قریشی نے کہا کہ دہلی میں اب عوام کانگریس کو امید بھری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں جن لوگوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے خوشنما وعدے کئے تھے وہ نہ تو پورے ہوئے ہیں اور نہ ان کو پورا ہونے کیلئے کوئی ماحول نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار میں کانگریس پارٹی آئے گی تو ہمیں خوشحالی، ترقی اور آپسی بھائی چارے والا ماحول ملے گا۔ آج نفرت کی سیاست نے ملک کی جڑوں کو کافی کمزور کر دیا ہے اور اس بات کو ہر کس و ناکس اچھی طرح سمجھ رہا ہے۔ عبد الواحد قریشی نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی ملک کے مفاد میں بات کرتے ہیں اور ہم بھی آپ لوگوں کے درمیان کانگریس پارٹی کی فکر لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی ہدایت و رہنمائی میں پوری دہلی میں سیاسی بیداری مہم چلائی جائے گی جس میں عوام کو بیدار کیا جائے گا، جس کا آغاز آج سیلم پور سے ہو چکا ہے۔
Published: undefined
انچارج شبلی منظور نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلم پور کے عوامی جوش و خروش سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ تیزی سے کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کی پالیسیوں اور عوام کے لیے اس کی جدوجہد سے متاثر ہو کر آنے والا وقت دہلی اور ملک بھر میں کانگریس پارٹی کا ہے اور اقلیتی شعبہ مسلسل اس کی شرکت کو یقینی بنا رہا ہے۔ آج سیلم پور میں منعقد ہوا یہ جلسہ ایک پیغام ہے کہ قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کی رہنمائی میں دہلی کانگریس کا اقلیتی شعبہ نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
Published: undefined
نو تقرر ضلع چیئرمین کمل غازی نے کا کہنا تھا کہ مجھے جو ذمہ داری کانگریس کے اعلی کمان نے سونپی ہے اس کو میں بحسن و خوبی ادا کروں گا اور عوام تک کانگریس پارٹی کے پیغام کو پہنچانے کا کام کروں گا۔ اس موقع پر انچارج شبلی منظور، شریک انچارج الطاف حسین، ریاستی چیئرمین عبدالواحد قریشی، بابر پور ضلع کانگریس کے صدر راج کمار جین، اے آئی سی سی ترجمان اجے اپادھیائے، کسان کانگریس کے صدر سائی جی، ارون ترپاٹھی، محمد اسماعیل، فہیم خان اور کئی دیگر سینئر عہدیدار و ساتھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined