قومی خبریں

راجستھان کے بھرت پور میں ’چارٹرڈ طیارہ‘ گر کر تباہ، آگرہ سے بھری تھی اڑان

راجستھان کے بھرت پور میں چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ نے یوپی کے آگرہ سے اڑان بھری تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بھرت پور: راجستھان کے بھرت پور میں چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے نے یوپی کے آگرہ سے اڑان بھری تھی اور یہ حادثہ بھرت پور ضلع کے اوچھین علاقے میں پیش آیا۔

Published: undefined

حادثہ کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ غنیمت یہ رہی کلہ طیارہ رہائشی علاقے میں کریش نہیں ہوا۔ ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے بتایا کہ بھرت پور میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

ڈی سی آلوک رنجن نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ پائلٹ نے خود کو باہر نکال لیا تھا۔ تاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس کی تلاش کے لیے ٹیمیں جمع ہو گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق فضائیہ کے افسران اور گاؤں والے وہاں پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Published: undefined

بھرت پور کے ایس پی شیام سنگھ نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ دفاعی لڑاکا طیارہ تھا یا ہیلی کاپٹر کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ ہوا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس لیے ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں طیارے کا جلتا ہوا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ بھرت پور کے ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے پہلے اس کے چارٹر جیٹ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ طیارہ فضائیہ کا ہے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined