قومی خبریں

یوگی حکومت میں ’سچ‘ کا ساتھ دینے والے صحافی پر کیس دَرج

یوگی حکومت میں مرزا پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول کی قلعی کھولنے والےصحافی پر کیس درج کیا گیا ہے۔ دراصل صحافی نے مڈ ڈے میل کے طور پر نمک کے ساتھ روٹی کھاتے بچوں کا ویڈیو جاری کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یوگی راج میں صحافیوں پر بربریت جاری ہے۔ تازہ معاملہ مرزا پور کے صحافی کا ہے جسے یوگی راج میں سچ دکھانے کی سزا ملی ہے۔ دراصل مرزا پور ضلع میں اسکولی بچوں کو مڈ ڈے میل میں صرف نمک روٹی دئیے جانےکے معاملے کو سامنے لانے والے صحافی پر کیس درج کیا گیا ہے۔

Published: 02 Sep 2019, 3:10 PM IST

خبروں کے مطابق پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 186، 193، 120بی، 420 کے تحت مقامی صحافی پون جیسوال اور گاؤں کے راج کمار پال پر سازش کرنے، غلط ثبوت بنا کر ویڈیو وائرل کرنے اور شبیہ خراب کرنے کو لے کر معاملہ درج کیا ہے۔

Published: 02 Sep 2019, 3:10 PM IST

22 اگست کو پرائمری اسکول سیور کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح طلبا مڈ ڈے میل میں صرف روٹی اور نمک کھا رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوگی حکومت کی کافی بدنامی ہوئی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رسوئیا مڈ ڈے میل کے ٹیچر انچارج اور این پی آر سی کے ٹیچر کو بھی معطل کر دیا گیا۔

Published: 02 Sep 2019, 3:10 PM IST

اس معاملے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’مرزا پور کے ایک سرکاری اسکول کے بچوں کو کھانے میں نمک اور روٹی دیا جا رہا ہے۔ یہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کی بدانتظامی کا اصل حال ہے۔ جس وجہ سے ریاست میں سرکاری سہولیات کی یہ بربادی ہوئی ہے۔ بچوں کے ساتھ ہوا یہ سلوک قابل مذمت ہے۔‘‘

Published: 02 Sep 2019, 3:10 PM IST

واضح رہے کہ جمال پور کے گرام سبھا ہنوتا کے سیور پرائمری اسکول میں 22 اگست 2019 کو بچوں کو مڈ ڈے میل میں اسکول کے ملازمین نے روٹی اور نمک کھانے کے لیے دیا۔ اس اسکول میں 100 سے زیادہ بچے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔

Published: 02 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Sep 2019, 3:10 PM IST