قومی خبریں

افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوئی، 70 زخمی

افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل علم میں جمعہ کے روز کار بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے

افغانستان میں دھماکہ
افغانستان میں دھماکہ 

پل علم: افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل علم میں جمعہ کے روز کار بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک کار میں سوار ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت بم دھماکہ کردیا جب لوگ شام کے ساڑھے چھ بجے روزہ کھول رہے تھے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس دھماکے سے 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے تقریباََ 70 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اس حملے کی فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ صوبائی اسپتال کی عمارت اور ایمبولینس تباہ ہو گئی۔ کئی طبی اہلکار بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی امداد کے لئے پرائیوٹ اسپتالوں اور اسپتال کے اضلاع سے ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

اس حادثے میں ہلاک شدگان اور زخمیوں میں زیادہ تر طالب علم تھے ۔ وہ یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان میں شرکت کے بعد شام کو اسپتال کے چھوٹے سے ریستوران میں کھانا کھانے اور افطار کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کابل سے 12 سے زیادہ ایمبولینس کو فوری طور پر پل علم کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد بجلی کے کھمبے گرنے سے علاقے میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined