قومی خبریں

دہلی میں صبح سے دھند کی چادر، سردی کا ستم جاری

قومی راجدھانی دہلی اور ملحقہ علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سردی کی لہر جاری رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی اور این سی آر میں اگلے چار دنوں تک گھنی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے

دہلی میں دیوالی کے بعد دھند کا منظر / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی میں دیوالی کے بعد دھند کا منظر / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ہفتہ کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سردی کی لہر جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی اور این سی آر میں اگلے چار دنوں تک گھنی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک درجے کم ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں جنوری کے دو ہفتے بعد بھی سردی کا راج برقرار ہے۔ دہلی میں سردی کی لہر کے ساتھ دھند کا اثر نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ بریلی، لکھنؤ اور گورکھپور میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل ہریانہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید سردی تھی۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر میں جمعہ کی صبح گھنے دھند کے ساتھ دن بھر انتہائی سردی رہی۔ کل موسم کا سرد ترین دن تھا۔ درجہ حرارت محض 15.4 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ معمول سے پانچ ڈگری سیلسیس کم ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کو بھی دارالحکومت میں دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ آئندہ چار روز کے دوران دارالحکومت میں درمیانی سے گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے 18 اور 19 جنوری کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔دہلی-این سی آر کی ہوا کا معیار خراب زمرے میں رہا۔ دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس آج 243 درج کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined