قومی خبریں

گاندربل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان کی موت

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے بملورا علاقے میں منگل کی شام ایک نوجوان ایک ٹرک کو ان لوڈ کر رہا تھا کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بملورا علاقے میں منگل کی شام بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان یہاں ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے بملورا علاقے میں منگل کی شام ایک نوجوان ایک ٹرک کو ان لوڈ کر رہا تھا کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر علاج کے لئے ضلع اسپتال گاندربل پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر ریفر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوان سکمز میں دم توڑ گیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت22 سالہ دانش نثار ولد نثار احمد راتھر ساکن گنگرہامہ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined