قومی خبریں

95 فیصد عوام کو بی جے پی کی ضرورت نہیں: اکھلیش یادو

اکھلیش نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’بی جے پی وزیر کے مطابق مہنگے پٹرول سے عوام کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ 95 فیصد لوگوں کو اس کی ضرورت نہیں۔ اب وزیر جی کو بھی نہیں پڑے گی کیونکہ عوام ان کو پیدل کر دیں گے۔‘‘

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اترپردیش میں یوگی حکومت کے وزیر اوپندر تیواری کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں پر دیئے گئے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی کی مارجھیل رہے 95 فیصد لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

جمعہ کو اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا کہ "یوپی کے بی جے پی وزیر نے کہا کہ مہنگے پٹرول سے عام لوگوں کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ 95 فیصد لوگوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ اب وزیر جی کو بھی نہیں پڑے گی کیونکہ عوام ان کو پیدل کردیں گے۔ سچ تویہ ہے کہ 95 فیصد لوگوں کو بی جے پی کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اوپندر تیواری نے جمعرات کو جالون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 2014 کے بعد سے اب تک فی شخص آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت تعلیم، آبپاشی، بجلی اور ویکسین جیسی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔ فور وہیلرز گاڑی میں چلنے والے لوگ مٹھی بھر ہیں جبکہ 95 فیصد لوگوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر فی کس آمدنی سے پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو ملک اوراترپردیش میں قیمتیں بہت کم بڑھی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined