قومی خبریں

کیرالہ کے 8 سیاحوں کی نیپال میں موت، 5 نابالغ شامل

نیپال میں سیر پر گئے کیرالہ سے گئے سیاحوں کے ایک گروپ کے 8 افراد کی منگل کی صبح ایک ہوٹل کے کمرے میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترواننت پورم: نیپال کی سیر پر گئے کیرالہ سے گئے سیاحوں کے ایک گروپ کے 8 افراد کی منگل کی صبح ایک ہوٹل کے کمرے میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیاحوں کا ایک گروپ ترواننت پورم سے نیپال گیا تھا جہاں کھٹمنڈو کے دمن علاقے کے ’ایورسٹ پنورمار‘ ریزورٹ میں ان میں سے 8 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ موت کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروپ کے کچھ دیگر افراد کو علاج کے لئے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 21 Jan 2020, 6:11 PM IST

مکوان پور ضلع پولیس آفس کے ایس پی سشیل سنگھ راٹھور نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ افراد کمرے میں گیس ہیٹر کا استعمال کر رہے تھے۔ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہو۔‘‘

نیپالی اخبار ہمالیہ ٹائمز کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں کھٹمنڈو پہنچایا گیا۔ یہاں کے ایک اسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔ دمن کے ایوریسٹ پینورما ریسارٹ کے منیجر کے مطابق کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دروازے اندر سے بند تھے۔

Published: 21 Jan 2020, 6:11 PM IST

جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ پروین کرشنا نارائن، 35 سالہ شرنیا ششی، 34 سالہ رنجیت کمار اے پی کے علاوہ اندرا لکشمی (9)، سری بھدرا (7)، آرچا پروین (5)، ابھین شورنائے نائر (5) اور ویشنو رنجیت (2) شامل ہیں۔

Published: 21 Jan 2020, 6:11 PM IST

کیرالہ کے وزیر سیاحت کداکمپلی سریندرن نے کہا، ’’جیسے ہی نیپال کے دمن میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں کیرالہ کے 8 سیاحوں کی ہلاکت کی حیرت ناک خبر ہمارے پاس پہنچی، ریاستی پولیس سربراہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نیپال پولیس سے رابطہ کریں اور ضروری کارروائی کریں۔‘‘

Published: 21 Jan 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jan 2020, 6:11 PM IST