مدھیہ پردیش کے اجین میں 62 سالہ خاتون کی سوائن فلو (ایچ1این1) کے علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ سردی، کھانسی کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں تکلیف ہونے پر خاتون کو اندور واقع پرائیویٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں تقریباً 16 دنوں تک رکھا گیا تھا۔ اسپتال سے واپس آنے کے بعد 19 اگست کو گھر پر ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
اندور کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر حسنی نے بتایا کہ خبر ملی تھی کہ اجین کی خاتون 3 اگست کو اندور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہوئی تھیں اور 18 اگست کو ان کے اہل خانہ ڈاکٹروں سے ڈسچارج کرا کر گھر لے گئے تھے۔ بدھ (19 اگست) کو ان کے گھر پر ان کی موت ہو گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔