قومی خبریں

’اڑان منصوبہ‘ کے تحت اتر پردیش میں شروع 7 ہوائی اڈوں میں سے 6 بند پڑے، کانگریس مودی حکومت پر حملہ آور

کانگریس نے کہا کہ جب تحقیق، منصوبہ بندی یا ویژن کے بغیر کروڑوں روپے خرچ کر دیے جائیں تو آپ کو صرف شاندار افتتاحی تقریبات، چمکدار سرخیاں اور زمینی سطح پر مکمل ناکامی ملتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اڑان منصوبہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اڑان منصوبہ، تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش میں ’اڑان‘ (یو ڈی اے این– اڑے دیش کا عام ناگرک) منصوبہ کے تحت زور و شور سے شروع ہوئے 7 ایئرپورٹس میں سے 6 ایئرپورٹس پوری طرح غیر فعال نظر آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس نے اپوزیشن پارٹی کانگریس کو مودی حکومت پر حملہ کا مزید ایک موقع فراہم کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے یونہی ضائع کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر انڈیا ٹوڈے کی ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی ہے، جس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’جب تحقیق، منصوبہ بندی یا ویژن کے بغیر کروڑوں روپے خرچ کر دیے جائیں تو آپ کو صرف شاندار افتتاحی تقریبات، چمکدار سرخیاں اور زمینی سطح پر مکمل ناکامی ملتی ہے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یاد رہے، یہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ہے، بی جے پی کا ذاتی ’پی آر فنڈ‘ نہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے ’اڑان منصوبہ‘ کے تحت بغیر کسی ریسرچ ایئرپورٹس تیار کیے جانے کو ’بے ویژن‘ ٹھہرایا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ’’یہ نریندر مودی کے ایسے ’ویژن‘ کی مزید ایک نمایاں مثال ہے، جو کہ ’بے ویژن‘ ہے۔‘‘ آگے پارٹی لکھتی ہے ’’اتر پردیش میں اڑان منصوبہ کے تحت بڑے شور و غوغا کے ساتھ شروع کیے گئے 7 ہوائی اڈوں میں سے 6 آج بند پڑے ہیں۔ یہ غیر فعال ایئرپورٹس اعظم گڑھ، علی گڑھ، چترکوٹ، شراوَستی، مراد آباد اور کشی نگر میں ہیں۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ’’ان میں سے بیشتر ہوائی اڈوں کا افتتاح 2024 کے لوک سبھا انتخاب سے عین قبل جلدبازی میں کیا گیا۔ چند ہی مہینوں میں پروازیں معطل کر دی گئیں۔‘‘

Published: undefined

ایئرپورٹس کی غیر فعالیت کے لیے بی جے پی حکومت نے جو وجہ بتائی، اس پر بھی کانگریس نے تنقید کی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایئرپورٹس بند ہونے کا جواز کم طلب، ناقص رابطہ، تکنیکی مسائل مثلاً کم حد نگاہ اور ایئرلائنز کے لیے منافع نہ ہونا وغیرہ بتایا گیا ہے۔ لیکن کچھ ایسے سوالات ہیں، جن کے جواب اب تک نہیں دیے گئے۔‘‘ کانگریس نے جو سوالات قائم کیے ہیں، وہ یہ ہیں:

  • سینکڑوں کروڑ روپے ضائع ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟

  • بغیر منصوبہ بندی شروع کیے گئے منصوبوں کا احتساب کون کرے گا؟

  • مودی حکومت ’پی آر‘ کے تماشوں میں کیوں مگن ہے، جبکہ زمینی طور پر حکمرانی ناکام ہو رہی ہے؟

Published: undefined

اتر پردیش میں اڑان منصوبہ کے ساتھ ہوئے حشر پر کانگریس نے بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’یہ ترقی نہیں ہے، یہ ویژن نہیں ہے۔ یہ سرخیوں کے لیے کی جانے والی سیاست ہے، بغیر کسی احتیاط کے کیا جانے والا خرچ ہے، اور ایک بڑی ناکامی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • پنجاب: گرندر سنگھ ڈھلوں ہونے کا مطلب... ہرجندر

  • ,
  • بن بھول پورہ معاملہ: متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کے حکم پر جمعیۃ علماء کا اظہارِ اطمینان