قومی خبریں

تبلیغی جماعت کے 57 غیر ملکی افراد عدالت سے بری، حکومت ہریانہ کو ان کے ملک بھیجنے کا حکم

عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سبھی چھ ممالک کے 57 غیر ملکی جماعتیوں کو بری کر دیا اور ہریانہ حکومت کو حکم دیا کہ جلد سے جلد سبھی جماعت والوں کو ان کے ملک بھیجنے کا انتظام کرے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہریانہ کی ایک عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سبھی چھ ممالک کے 57 غیرملکی جماعتیوں پرغیرملکی قوانین کے تحت عائد تمام دفعات کو بے بنیاد تسلیم کرتے ہو ئے سبھی جماعتیوں کو بری کردیا اورہریانہ حکومت کو حکم دیا کہ جلد سے جلد سبھی جماعت والوں کو ان کے ملک بھیجنے کا انتظام کرے۔ یہ بات جمعےۃ کی ریلیز میں کہی گئی ہے۔

Published: undefined

ریلیز کے مطابق ان غیر ملکی جماعت والوں کو میوات پولیس نے 2اپریل کواپنی تحویل میں لیکر ان سبھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ایف آئی آر میں ان کے خلاف وبا اور غیرملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے غیرملکی جماعتیوں کو ملزم مانتے ہوئے سبھی دفعات کے تحت عدالت میں چالان پیش کیا تھا۔اس معاملے میں میوات کے ضلع نوح میں لاک ڈاؤن میں پھنسے غیرملکی جماعتیوں کو لے کر نوح کی سی جی ایم وشال کی عدالت نے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے سبھی چھ ممالک کے57 غیرملکی اور ایک ہندوستانی مترجم پر دفعہ 188 کے تحت حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا ملزم قرار دیتے ہوئے سبھی پر ایک ایک ہزار رپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے جسے ملزمین کی طرف سے اسی وقت عدالت میں ممبراسمبلی آفتاب احمدنے اپنی طرف سے ادا کر دیا۔

Published: undefined

عدالت نے غیرملکی قوانین کے تحت لگائی گئی تمام دفعات کو بے بنیاد مانتے ہوئے سبھی کو بری کردیا جس میں ا نڈونیشیا کے 11، سری لنکا کے 24،ساؤتھ افریقہ کے 5، بنگلہ دیش کے 11، تھائی لینڈ کے 6 اور نیپال کے ایک جماعتی شامل ہیں۔واضح ہو کہ تبلیغی جماعت کے یہ سبھی لوگ لاک ڈاؤن سے پہلے میوات کے مختلف گاؤوں میں جماعت میں آئے ہوئے تھے۔ ان غیرملکی جماعتوں میں بنگلہ دیش کی ایک جماعت میں پانچ خواتین بھی اپنے شوہروں کے ساتھ شامل تھیں۔

Published: undefined

نوح بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹ شوکت علی نے چالان پر عدالت میں بحث کی۔ انہوں نے عدالت کے سامنے غیرملکی جماعتیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو غیرملکی قانون اور وبا کی دفعات لگائی ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ میوات میں آئے جماعتیوں نے کسی بھی غیرملکی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ ان کے پاس اوریجنل پاسپورٹ اور ویزا ہے۔ اور نہ ہی انہوں نے وبا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔سی جی ایم وشال کی عدالت نے ایڈوکیٹ شوکت علی کی دلیلوں کو صحیح ٹھہراتے ہوئے سبھی دفعات کو خارج کر دیا۔ وہیں عدالت نے ہریانہ حکومت کو جلد سے جلد سبھی جماعتیوں کو ان کے ملک بھیجنے کا انتظام کرنے کا حکم دیا۔

Published: undefined

دریں اثناء صدرجمعیۃعلمائے ہند مولانا سیدارشدمدنی نے کہاکہ یہ تمام غیرملکی جماعت کے لوگ ضابطہ کے مطابق ویزالیکرآئے تھے یہ آج کا کوئی نیاسلسلہ نہیں ہے بلکہ ملک کی آزادی کے بعد سے اسی طرح لوگ آتے رہتے ہیں اگرچہ ویزاٹورسٹ ہوتاہے لیکن تبلیغ سیکھنے کیلئے آتے ہیں اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں مختلف جماعتوں کے ساتھ سالوں سے اسی طرح تبلیغ سیکھنے کے لئے جاتے ہیں اس لئے ان کے لئے کوئی سخت موقف اختیارکرنا مناسب نہیں معلوم ہوتاہے نوح کی عدالت نے ان غیر ملکیوں کیلئے جو موقف اختیارکیا ہے ان کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نوح کی عدالت کی طرح ملک کے دوسروں صوبوں کی عدالتیں بھی انہیں اپنا مہمان سمجھ کر نرم رویہ اختیارکریں گی۔ ہمیں خداکی ذات سے امید ہے کہ یہ لوگ جلد ازجلد اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند ابتداہی سے دہلی سے لیکر ملک کے مختلف صوبوں میں ان غیرملکی جماعت والوں کے لئے ان کے سفارت خانوں سے مستقل رابطے میں ہے اور متعدد جگہ جمعیۃعلماء ہند اوربہی خواہان جماعت کے وکلاء کیس کودیکھ رہے ہیں مولانا مدنی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی غیر ملکیوں کاڈاٹاجاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرقہ پرست میڈیا کے پروپیگنڈے نے کورونا پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت والوں کوہی بنادیا ہے جن کی وجہ سے یہ غیر ملکی مہمان پریشانی میں ہیں، ڈاٹاکے اعتبارسے غیرملکی تقریبا پورے ملک میں 1640ہیں ان میں صرف دہلی میں 906بقیہ ملک کے دوسرے صوبوں میں ہیں۔ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ ان کی پریشانیوں کو دورفرمائے اور فرقہ پرستوں کی سازشوں کو ناکام بنائے۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء میوات کے مولانا صابر قاسمی 2 اپریل سے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت کے مطابق سبھی غیرملکی جماعتوں کو مدد پہنچانے اور ان کی ہر طرح دیکھ ریکھ اور ان کی وطن واپسی کے لیے برابر کوشاں تھے، جس میں کانگریس کے سابق وزیر و نوح کے ممبر اسمبلی آفتاب احمد، مفتی زاہد اور شمس الدین سرپنچ ریہنا کی خدمات بھی شروع سے برابر شامل رہی ہیں۔مولانا صابر قاسمی نے بتایا کہ اس تعلق سے جمعیۃ علماء کے صدر مولانا سیّدارشد مدنی کی ہدایات کے مطابق سبھی جماعت کے لوگوں کو جمعیۃ علماء ہند کے دلّی واقع مرکزی دفتر کے پتہ پر ان کے پاسپورٹ اور دیگر کاغذات روانہ کردیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس سلسلے میں جہاں ایک طرف صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سیّد ارشد مدنی کی ہدایت پر ملک کے دیگر مقامات پر موجود غیرملکی جماعتوں کومتعلقہ ایمبسی سے رابطہ قائم کرکے ان کی وطن واپسی کے لیے کوشش تیز کردی گئی ہے، جیسے ہی ٹکٹ اور ویزا کا انتظام ہوجائے گا ان لوگوں کوبھی میوات سے ان کے ممالک روانہ کردیا جائے گا۔ادھر آج مولانا صابر قاسمی، شوکت علی ایڈوکیٹ اور مفتی زاہد حسین نے پلاہوسٹل جاکر سبھی تبلیغی جماعت کے لوگوں عدالتی اور صحت سے متعلق کاغذات حوالے کردیئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined