قومی خبریں

کورونا وائرس: مدھیہ پردیش میں 5 نئے کیسوں کی تصدیق، اجین سمیت 4 شہروں میں کرفیو نافذ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ششانک مشرا نے بدھ کے روز ایک خاتون کے نمونوں کی جانچ مثبت پائے جانے پر اجین میں کرفیو کا اطلاق کر دیا گیا۔ ریاست میں کرفیو والے اضلاع کی تعداد اب بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے اجین شہر میں ایک شخص کی کورونا رپورٹ کے مثبت پائے جانے کے بعد بدھ سے یہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب ریاست کے چار اضلاع میں کرفیو نافذ ہے۔ اجین میں ایک خاتون کی کورونا وائرس کی جانچ مثبت پائی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر گزشتہ رات سے ہی پورے ملک میں لاک ڈأن کر دیا گیا ہے۔ اس کا اثر مدھیہ پردیش میں بھی نظر آ رہا ہے۔ دریں اثنا ریاست کے جن اضلاع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی جانچ مثبت پائی جا رہی ہے وہاں کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ششانک مشرا نے بدھ کے روز ایک خاتون کے نمونوں کی جانچ مثبت پائے جانے پر اجین میں کرفیو کا اطلاق کر دیا گیا۔ ریاست میں کرفیو والے اضلاع کی تعداد اب بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔ اجین سے پہلے بھوپال، جبل پور اور گوالیار میں میں کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

اجین کی رہائشی 65 سالہ خاتون 22 مارچ سے اسپتال میں داخل ہے۔ کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر اس کی رپورٹ جانچ کے لئے بھیجی گئی تھی۔ جانچ کے مثبت پائے جانے پر محکمہ صحت، پی ایچ ای سمیت دیگر محکموں کا عملہ اس کالونی میں جانچ کے لئے پہنچا جہاں خاتوں قیام پزیر تھی۔

Published: undefined

ادھر، اندور کے حوالہ سے بھی ایسا ہی فیصلہ آج لیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ شب آنے والی رپورٹ میں اندور کے 4 مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، چاروں کا علاج نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اندور کی رہائشی متاثرہ کا علاج ایم وائی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں اب تک کل 14 افراد کورونا وائرس سے متاثر چکے ہیں۔ ان میں جبل پور کے 6 اور بھوپال، گوالیار و شیوپوری کا ایک ایک مثبت مریض شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined