قومی خبریں

کشمیر: کپوارہ میں تصادم، 5 ملی ٹینٹ اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر
کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم جاری آپریشن میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'کپوارہ کے رنگ ڈوری بیہک میں جاری آپریشن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ آپریشنوں میں 9 دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔ کپوارہ آپریشن میں ہمارا ایک جوان شہید اور دیگر دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے'۔

Published: undefined

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز کیرن سیکٹر میں سرحد کے اس پار داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی تاہم فوج نے ان کی نقل وحرکت دیکھنے کے بعد وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا: 'گذشتہ رات طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ہمارے بھی تین جوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا'۔

Published: undefined

قبل ازیں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ضلع کولگام کے کھور بٹہ پورہ منزگام میں ایک تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ 4 مقامی ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا۔ جموں وکشمیر پولیس کا دعویٰ کیا ہے کہ ملی ٹینٹوں کا یہ گروپ جنوبی کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج