سپریم کورٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس
سال 2024 ختم ہونے کو ہے۔ رواں سال کئی اعتبار سے خاص رہا۔ اس میں سب سے اہم ہے ہندوستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے کئی اہم فیصلے جس نے تاریخی طور پر مثال قائم کر دیں۔ سپریم کورٹ، جس کا قیام آئین کے آرٹیکل 124 کے تحت 28 جنوری 1950 کو عمل میں آیا، اس کے پاس قوانین کی تشریح اور ان پر فیصلہ سنانے کا اختیار ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ کے پاس ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی اختیار حاصل ہے۔ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا بھی ذمہ دار ہے۔ ذیل میں 2024 میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے چند اہم فیصلوں کو درج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
رواں سال جنوری میں ہی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو معاملے میں حکومت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے مجرمین کی سزا معافی منسوخ کر دی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کر دیا کہ جس ریاست میں مجرمین کے خلاف مقدمہ چلائی گئی وہی ریاست مجرمین کی سزا معافی کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں آگے کہا کہ مجرمین کی سزا معافی کا فیصلہ گجرات حکومت نہیں کر سکتی بلکہ مہاراشٹر حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔ گجرات حکومت نے معافی پالیسی کے تحت 2022 میں بقلیس بانو سے اجتماعی عصمت دری اور پریوار کے 7 افراد کے قاتلوں کے مجرمین کی سزا معاف کر دی تھی اور انہیں جیل سے رہا کر دیا تھا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی کو ڈاؤن لوڈ کرنا، فون میں رکھنا اور دیکھنا پاسکو اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت جرم ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے اس معاملے میں پہلے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی داؤن لوڈ کرنا اور دیکھنا پاکسو ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت جرم نہیں ہے۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ نے پلٹ دیا۔ چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے پارلیمنٹ کو پاکسو ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے قانون لانے کا مشورہ دیا۔ جس میں ’چائلڈ پورنوگرافی‘ لفظ کو ’بچوں کا جنسی استحصال اور بدسلوکی کرنے والا مواد‘ سے بدل دیا جائے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے بلڈوزر کے ذریعہ انصاف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ شہریوں کی املاک کو تباہ کرنے کی دھمکی دے کر ان کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ ’بلڈوزر جسٹس‘ قانون کی حکمرانی کے تحت ناقابل قبول ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بلڈوزر جسٹس نہ صرف قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے بلکہ یہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ حکومت کو کسی بھی شخص کی املاک کو منہدم کرنے سے پہلے قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے اور انہیں سماعت کا موقع دینا چاہیے۔ اگر بلڈوزر جسٹس کی اجازت دی جاتی ہے تو املاک کے حق کی آئینی شناخت ختم ہو جائے گی۔ واضح ہو کہ یہ فیصلہ 2019 میں اترپردیش کے مہاراج گنج ضلع میں ایک صحافی کے گھر کو غیر قانونی طور سے منہدم کرنے سے متعلق ایک معاملہ میں سنایا گیا تھا۔
Published: undefined
یوپی مدرسہ ایکٹ پر الہ باد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے پلٹ دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مدرسہ ایکٹ آئین کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ مدرسہ ایکٹ کسی بھی طرح کے سیکولرازم کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس ایکٹ کو صحیح طریقے سے سمجھے بغیر منسوخ کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مدرسہ ایکٹ تسلیم شدہ مدارس میں تعلیم کے معیارات کو منظم کرتا ہے۔ واضح ہو کہ اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ 2004 کو الہ باد ہائی کورٹ نے ’غیر آئینی‘ قرار دیا تھا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے آسام معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے 1985 میں آئین کے ذریعہ شامل کیے گئے شہریت ایکٹ کے سیکشن 6اے کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی آئینی بنچ نے شہریت ایکٹ کے سیکشن 6اے کی آئینی جواز کو برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آسام معاہدہ غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کا سیاسی حل ہے۔ آسام میں داخلے اور شہریت دینے کے لیے 25 مارچ 1971 تک کی وقت کی حد صحیح ہے۔ شہریت ایکٹ کے سیکشن 6اے پر کورٹ نے کہا کہ کسی ریاست میں مختلف نسلی گروہوں کی موجودگی کا مطلب آرٹیکل 29 (1) کی خلاف ورزی کبھی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined