قومی خبریں

’25 لاکھ ٹن چینی لائق گنّا ایتھنول میں چلا گیا‘، چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

جئے رام رمیش نے کہا کہ جب گنے اور اناج سے تیار کیا جانے والا ایتھنول پٹرول میں 20 فیصد تک ملایا جائے گا تو اس کا براہ راست اثر ان اشیا کی دستیابی پر پڑے گا جو گنے اور اناج سے تیار ہوتی ہیں۔

جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے مودی حکومت کی ’ای 20‘ پالیسی کو ’دور اندیشی سے عاری اور عوام مخالف‘ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی اس پالیسی کے باعث ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے، تو دوسری طرف گاڑی مالکان کو کم مائلیج اور گاڑیوں کے خراب ہونے کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو اس پالیسی کا خمیازہ سڑک اور باورچی خانے، دونوں جگہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

جئے رام رمیش نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری بیان میں کہا کہ جب گنے اور اناج سے تیار کیا جانے والا ایتھنول پٹرول میں 20 فیصد تک ملایا جائے گا تو اس کا براہ راست اثر ان اشیا کی دستیابی پر پڑے گا جو گنے اور اناج سے تیار ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری طرف وہ گاڑیاں، جو 20 فیصد ایتھنول کے استعمال کے لیے تیار نہیں ہیں، ان کے خراب ہونے کا خطرہ بھی رہے گا۔ ان کے مطابق مناسب جانچ کے بغیر ای-20 استعمال کرنے والی گاڑیوں میں مائلیج کم ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔