قومی خبریں

کولکاتہ میں 200 سال پرانی عمارت منہدم، ایک خاتون ہلاک، 19 افراد ملبے میں پھنسے

کولکاتا کے شمالی علاقے میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد منگل کی علی الصبح 200 سال پرانی ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ 19 افراد ملبے میں پھنس گئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

کولکاتا کے شمالی علاقے میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد منگل کی علی الصبح 200 سال پرانی ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ 19 افراد ملبے میں پھنس گئے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ارمیلا شا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ مکان شمالی کولکاتا کے شملہ-بیڈن اسٹریٹ علاقے میں برج دلال اسٹریٹ پر واقع ہے۔ یہ جگہ گرش پارک اور چترنجن ایونیو کے قریب ایک انتہائی مصروف علاقے میں واقع ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ارمیلا شا صبح کسی کام سے گھر سے باہر نکلنے ہی والی تھیں کہ اچانک پوری عمارت دھڑام سے گر گئی اور وہ موقع پر ہی ملبے تلے دب گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مغربی بنگال فائر بریگیڈ، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹیمیں ملبے میں پھنسے دیگر 19 افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریباً 200 سال پرانی 3 منزلہ عمارت تھی اور اس میں آمدورفت کے لیے صرف ایک ہی راستہ تھا۔ کولکاتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے اس مکان کو کافی عرصہ پہلے ہی ’خستہ حال اور خالی کرنے کے قابل‘ قرار دے دیا تھا۔ اس کے باوجود یہاں 20 افراد رہ رہے تھے۔ مکان کے سامنے والی گلی بہت تنگ ہے، جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو راحت اور بچاؤ کے کام میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔