
میرٹھ کے لوہیا نگرتھانے میں ایک مبینہ مخبر کی اطلاع پر دو سب انسپکٹروں کے ذریعہ ایک مسلم تاجر کو اغوا کرنے، اس سے 20 لاکھ روپئے وصول کر فرار ہونے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق میرٹھ کے لوہیا نگر تھانے میں تعینات 2003 بیچ کے 2 سب انسپکٹروں نے مخبر کے ساتھ مل کر لساڑی گیٹ کے مشہور دھاگہ تاجر کو اغوا کیا، پھر انکاؤنٹر کا خوف دکھا کر اس سے 20 لاکھ روپئے وصول کر لیے۔
Published: undefined
بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی، ملزم پولیس افسران کے ذریعہ دوبارہ 10 لاکھ روپے مانگے جانے پر متاثرہ نے سینئر افسران سے شکایت کر دی، جس کے بعد معاملے کا انکشاف ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں سب انسپکٹروں کو معطل کر دیا ہے۔ تاہم واقعہ کے بعد دونوں فرار ہو گئے، انہیں تلاش کرنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے ماری کر رہی ہیں۔
Published: undefined
یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت سامنے آیا جب سب انسپکٹرز کو زمین کے عوض بڑی رقم منتقل ہونے کی اطلاع پر تاجر کو سونا اسمگلنگ میں پھنسانے کی دھمکی دی۔ انہوں نے 20 لاکھ روپے وصول کرلئے اور دوبارہ 10 لاکھ روپے مانگنے پر متاثرہ نے افسران سے شکایت کردی۔ خفیہ تفتیش اور موبائل لوکیشن کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے کے بعد ایس ایس پی نے دونوں پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
معلوم ہوکہ متاثرہ کا میرٹھ اور دبئی میں امپورٹ ایکسپورٹ کا بڑا کاروبار ہے۔ اس نے حال ہی میں زمین فروخت کی تھی جس کی خبر ایک مبینہ مخبر کو لگ گئی۔ مخبر نے لالچ میں آکر لوہیا نگر تھانے کے دو سب انسپکٹروں کے ساتھ مل کر رقم وصولی کا جال بچھایا۔ سب انسپکٹروں نے تاجر کو اغوا کیا اور سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں جیل بھیجنے کی دھمکیاں دیں۔ خوف زدہ تاجر نے اس وقت 20 لاکھ روپئے دے دیئے۔
Published: undefined
جب سب انسپکٹروں کی لالچ بڑھی اور انہوں نے مزید 10 لاکھ روپے مانگے تو تاجر نے ایس ایس پی اور ایس پی سٹی سے مدد مانگی۔ پولیس کی خفیہ جانچ میں الیکٹرانک سرویلنس کا سہارا لیا گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ رقم وصولی کے دن تینوں کے موبائل لوکیشن ایک ہی جگہ پر تھے۔ کچھ ویڈیو فوٹیج بھی ملیں جس میں تاجر کو اغوا کرکے گھمایا جارہا تھا۔ ان کی شناخت کی تصدیق ہوتے ہی دونوں سب انسپکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔
Published: undefined
’آج تک‘ کی نیوز کے مطابق میرٹھ کے ایس ایس پی اویناش پانڈے نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سب انسپکٹروں کی شناخت لوہیا نگر تھانے کے اہلکاروں کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ دونوں سب انسپکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تھانہ انچارج کے کردار کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں مفرور سب انسپکٹروں کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined