قومی خبریں

15 سالہ بچے نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لئے صدر جمہوریہ سے مانگی اجازت

آج کے دور میں والدین کے مابین اختلافات ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کی وجہ سے بہت سے معصوم بچے ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

والدین میں کئی مرتبہ اختلافات اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ بچے نفسیاتی امراض کے شکار ہو جاتے ہیں یعنی والدین کے اختلافات سے اگر سب سے زیادہ کوئی متاثر ہوتا ہے تو وہ اور کوئی نہیں بلکہ ان کے خود کے بچے ہی ہوتے ہیں۔ یہ آپسی اختلافات بچے کی ذہنی نشو نما کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ دونوں میں علیحدگی بھی اس مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ کئی مرتبہ بچے اس سے اور زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ بہار کے بھاگلپور ضلع کا ایک بچہ اپنے والدین کے اختلافات سے اتنا زیادہ پریشان ہے کہ اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لئے صدر جمہوریہ سے اجازت مانگی ہے۔ صدر جمہوریہ کے دفتر نے اس بچے کا یہ خط مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے اور اس معاملہ کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دل دہلا دینے والی اس بچے کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ اس کے والدین آپسی اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے اور دونوں نے ایک دوسرے پر مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ اس بچے کے والد اور والدہ، دونوں نے ایک دوسرے کے اوپر ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام لگائے ہیں۔ یہ بچہ فی الحال اپنے والد کے ساتھ جھارکنڈ کے دیو گھر میں رہتا ہے، اس کے والد رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈسٹرکٹ منیجر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں جبکہ اس کی والدہ پٹنہ کے ایک بینک میں اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔ والدین کے اختلافات کی وجہ سے اس بچے کا بچپن دادا کے ساتھ گزرا لیکن دادا کے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ بچہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہا ہے۔

Published: undefined

اس 15 سالہ بچے کے دادا اور چاچا نے تمام حالات کے لئے بچے کی والدہ کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دوسری جانب خبر ہے کہ اس بچہ کے والد کو کینسر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یہ بچہ اس قدر پریشان ہو گیا ہے کہ اس نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اس کو اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازات دے دیں۔

Published: undefined

اس بچہ نے خود کو ذہنی مریض نہ بناکر اور خودکشی کا راستہ نہ اپناکر جو راستہ اپنایا ہے اس نے اس بڑھتے ہوئے مسئلہ پر سوچنے کے لئے سب کو مجبور کیا ہے۔ اس نے درخواست کے ذریعہ اس حساس مسئلہ پر روشنی ڈالی ہے اور والدین کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کے لئے مجبور کیا ہے۔ تبدیل ہوتے موجودہ سماجی حالات میں یہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined