
مہاراشٹر میں زمین کھسکنے کےواقعات اور بارش سےجڑے دیگر حادثوں میں اب تک 129 لوگوں کی جان جا چکی ہیں۔ مہارشٹر میں ابھی بارش کا قہر جاری ہے۔پونا اور کولہاپور میں بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بارش کی وجہ سے 129 افراد کی موت ہو چکی ہے اور زیادہ تر اموات رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں۔ ادھر افسران نے بتا یا کہ مستقل بارش ہونے کی وجہ سےرتنا گری ضلع میں زمین کھسکنے سے دس افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
مہارشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زمین کھسکنے کے معاملہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو وہ پانچ لاکھ روپے دے گی۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پورے معاملہ پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن ممد کریں گے۔ریاست میں ابھی لوگوں کو بارش سے کسی طرح کی راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔