قومی خبریں

بہار میں ایک دن میں 12 مریض کورونا پازیٹو، متاثرین کی تعداد 51 ہوئی

سیوان کے سبھی متاثرین رگھوناتھ پور بلاک کے پنجوار باشندہ اس نوجوان کے کنبہ کے اراکین ہیں جس کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق 03 اپریل کو ہوئی تھی۔ وہ 21 مارچ کو خلیجی ملک عمان سے ہندوستان آیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں محض ایک دن میں 12 مریضوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ آج آئی جانچ رپورٹ میں سیوان ضلع کے رگھو ناتھ پور بلاک کے 10 اور بیگو سرائے ضلع کے دو مریضوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

Published: undefined

سیوان کے سبھی متاثرین رگھوناتھ پور بلاک کے پنجوار باشندہ اس نوجوان کے کنبہ کے اراکین بتائے جا رہے ہیں جس کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق 03 اپریل کو ہوئی تھی۔ وہ 21 مارچ کو خلیجی ملک عمان سے ہندوستان آیا تھا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ پنجوار کے دس متاثرین میں دو بچیاں سمیت آٹھ خواتین، ایک نوعمر اور ایک نوجوان شامل ہیں۔ وہیں بیگو سرائے میں ملے متاثرین میں ایک نوعمر اور ایک نوجوان ہے۔ صحت محکمہ ان دونوں کی تفصیلات معلوم کر رہا ہے۔ اس طرح بہار میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ بہار میں سیوان کورونا پازیٹو مریضوں کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ اس ضلع میں متاثر مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے، جن میں چار صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مونگیر کے سات پازیٹو مریضوں میں سے چھ کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ ایک کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں پٹنہ کے پانچ میں سے پانچ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

اسی طرح گیا میں پازیٹو مریضوں کی تعداد پانچ، گوپال گنج میں تین، بیگو سرائے میں پانچ، سارن، لکھی سرائے، بھاگلپور اور نوادہ میں ایک۔ ایک مریض ہیں۔ وہیں نالندہ کے کل دو متاثر مریضوں میں سے ایک کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined