
سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے مہاراشٹر کے لاتور شہر سے ایک کوچنگ مالک کو گرفتار کیا ہے۔ افسران کے مطابق گرفتار ملزم کی پہچان شیوراج رگھوناتھ موٹیگاؤکر کے طور پر ہوئی ہے، جو ’رینوکائی کیمسٹری کلاسز‘ (آر سی سی) نام سے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ چلاتا ہے۔ اتوار (17 مئی) کو ایجنسی کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران شیوراج کے موبائل فون پر میڈیکل امتحان کا ایک لیک شدہ سوالنامہ ملا تھا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
سی بی آئی نے اتوار کو ملزم کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی۔ تحقیقات کے دوران شیوراج کے موبائل فون سے مبینہ طور پر نیٹ یوجی امتحان کا لیک سوالنامہ ملا۔ اس کے بعد ایجنسی نے اسے گرفتار کر لیا۔ تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ شیوراج اس منظم گروہ کا سرگرم رکن تھا، جو نیٹ یوجی 2026 امتحان کے سوالنامے لیک کرنے اور اسے پھیلانے میں شامل تھا۔
Published: undefined
سی بی آئی کے مطابق ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر نیٹ یوجی امتحان سے قبل ہی 23 اپریل 2026 کو سوالنامہ اور اس کے جوابات حاصل کر لیے تھے۔ اس کے بعد اس نے یہ پیپر کئی لوگوں تک پہنچایا۔ فی الحال سی بی آئی معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور پیپر لیک نیٹورک سے منسلک دیگر لوگوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں آگے اور گرفتاریاں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی اب تک شیوراج سمیت 10 گرفتاریاں کر چکی ہیں۔ شیوراج کے علاوہ منیشا گروناتھ ماندھرے، پروفیسر پی وی کلکرنی، منگی لال بیوال، دنیش بیوال، یش یادو، شبھم کھیرنار، منیشا واگھمارے اور دھننجے لوکھنڈے کی گرفتاری ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined