قومی خبریں

کشمیر: سری نگر-جموں شاہراہ پر تصادم میں 3 جنگجو ہلاک، ایک پولس اہلکار زخمی

بتایا جاتا ہے کہ جنگجو ٹرک میں سوار تھے جب ان کا پولس سے تصادم ہوا۔ خبروں کے مطابق دو جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن علاقے کا محاصرہ کر کے پولس نے انھیں بھی ہلاک کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر:وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ نامی جگہ پر جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں 3 مشتبہ جنگجو ہلاک جبکہ جموں وکشمیر پولس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا- سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں سے کشمیر کی طرف آرہے ایک ٹرک کو جمعہ کی علی الصبح جب نگروٹہ کے بن ٹول پلازہ کے پاس پولس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار جنگجوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا- انہوں نے کہا کہ پولس کی جوابی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے-

Published: 31 Jan 2020, 9:30 AM IST

ذرائع نے بتایا کہ ٹرک میں سوار باقی جنگجو جن کی تعداد دو سے تین بتائی جارہی ہے، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے- تاہم سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور مزید دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا- سیکورٹی فورسز نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے-

Published: 31 Jan 2020, 9:30 AM IST

دریں اثنا انتظامیہ نے احتیاطی طور پر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی ہے-اس کے علاوہ ادھم پور میں شاہراہ پر واقع تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے- بتا دیں کہ نگروٹہ میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی اہم تنصیبات واقع ہیں-

Published: 31 Jan 2020, 9:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jan 2020, 9:30 AM IST