
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی
ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، محکمہ اقلیتی ترقیات، حکومتِ مہاراشٹر نے سال 2023 اور 2024 میں شائع ہونے والی اردو کتابوں پر یکساں انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم ہے اور ہر سال مختلف ادبی اصناف میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مصنفین، شعرا، محققین اور مترجمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
اکادمی کی اہم اسکیم ’اردو کتابوں پر یکساں انعامات‘ کے تحت کیلنڈر سال (جنوری تا دسمبر) کے دوران شائع ہونے والی کتابوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
Published: undefined
حکومتِ مہاراشٹر کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق موصولہ کتابوں کو ادبی اصناف کے لحاظ سے سات زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر زمرے میں تین بہترین کتابوں کا انتخاب کر کے انہیں یکساں انعام سے سرفراز کیا جاتا ہے۔ سال 2023 اور 2024 کے لیے ماہرین پر مشتمل ججز کمیٹی نے کتابوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کیں، جس کی منظوری کے بعد انعام یافتگان کا اعلان کیا گیا۔
سال 2023 کے لیے ادبِ اطفال کے زمرے میں ’دانش مند طبیب‘ (یحییٰ جمیل، امراوتی)، ’ہم جب ایک ہو جائیں‘ (سلیم خان، جلگاؤں) اور ’مہکتے پھول‘ (شکیل احمد تہذیبی، مالیگاؤں) منتخب ہوئیں۔ افسانہ، ناول اور ڈرامہ میں ’آفتاب مکیش‘ (آفتاب حسنین، ممبئی)، ’کوزے‘ (غنی غازی، بلڈانہ) اور ’شاطر شکارن‘ (اظہر بخش اظہر، ناگپور) کو انعام کے لیے چنا گیا۔ شاعری میں ’آگ سے بچھڑا دھواں‘ (شکیل اعظمی، ممبئی)، ’پنجم سے گار‘ (عطا الرحمان طارق، ممبئی) اور ’حرف گم شدہ‘ (عمر فاروق عبداللطیف، مالیگاؤں) شامل ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح سوانح اور سائنس کے زمرے میں ’مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی یاددہانی‘ (ڈاکٹر جی ایم پٹیل، پونے)، ’ادب دریچہ‘ (میمونہ علی چوگلے) اور ’کرونا عہد اور معاشرتی و سائنسی تغیرات‘ (نسیم سعید، کامٹی) منتخب ہوئیں۔ تحقیق و تنقید اور تاریخ میں ’خواتین کی مکتوب نگاری‘ (ڈاکٹر انجم ناہید، واشم)، ’یادگار تاریخی سفر‘ (تسلیمہ بانو، کامٹی) اور ’امام احمد رضا کی نعتیہ شاعری‘ (محمد عرفان، ممبئی) شامل ہیں۔
طنز و مزاح میں ’اچھن میاں کے کارنامے‘ (بابو رحمت اللہ، اچل پور)، ’ہنسی کا انجیکشن‘ (محشر فیض آبادی، ممبئی) اور ’کاغذی ہے پیرہن‘ (سراج شولاپوری، شولاپور) کو منتخب کیا گیا۔ ترجمہ، مضامین اور تدریس میں ’خوش خوش بچے اونچے درجے‘ (محمد صفی انوری، بیڑ)، ’آزادی کا امرت مہوتسو اور اردو‘ (اسماعیل وفا، مالیگاؤں) اور ’بصیرت نقد‘ (فردوس فاطمہ رمضانی) شامل ہیں۔
Published: undefined
سال 2024 کے لیے بھی مختلف زمروں میں تین تین کتابوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ادبِ اطفال میں ’بچے تارے ہمارے‘ (فریدہ نثار احمد انصاری، مالیگاؤں)، ’چھاؤں دھوپ‘ (محمد شاہد اجمل، کامٹی) اور ’سمن زار‘ (ریاض انور، بلڈانہ) شامل ہیں۔ افسانہ، ناول اور ڈرامہ میں ’ننگا شاہ‘ (شاداب رشید، ممبئی)، ’آئینہ‘ (ہارون رشید باغبان، شولاپور) اور ’باتوں باتوں میں ریڈیائی ڈرامے‘ (ڈاکٹر ہاجرہ بانو) منتخب ہوئیں۔
شاعری میں ’دشت جنوں‘ (ڈاکٹر فداالمصطفیٰ، ناگپور)، ’چراغ عقیدت‘ (شاذ رمزی، ممبئی) اور ’بیچ سمندر ساحل‘ (محسن ساحل، ممبئی) شامل ہیں۔ سوانح، سائنس و تکنیک میں ’ظ ایک شخص تھا‘ (ندیم صدیقی، ممبرا)، ’سیف ڈرائیونگ‘ (محمد اختر خان) اور ’کامٹی اسٹار‘ (ڈاکٹر محمد نسیم اختر، کامٹی) کو منتخب کیا گیا۔ تحقیق و تنقید اور تاریخ میں ’اردو تہذیب میں ہندوستانی مشترکہ تہذیب کے نقوش‘ (ڈاکٹر کرن دھوڑ، ناگپور)، ’یہ شہر حسین اپنا‘ (رفیق احمد خیال اثر، مالیگاؤں) اور ’تفہیم افسانہ‘ (ڈاکٹر سراج انور، امراوتی) شامل ہیں۔
Published: undefined
طنز و مزاح میں ’تبسم ہی تبسم‘ (ظہیر قدسی، مالیگاؤں)، ’خواہ مخواہ‘ (ملا بدیع الزماں، ممبئی) اور ’گل افشانیاں‘ (ڈاکٹر مبین نذیر، مالیگاؤں) جبکہ ترجمہ، مضامین اور تدریس میں ’جنون شوق‘ (ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان)، ’مہاراج کا آئینہ‘ (خان محمد حسنین عاقب، پوسد) اور ’ریگ ایام‘ (عثمان غنی اسکس، مالیگاؤں) کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اکادمی کے کارگزار صدر نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اردو زبان و ادب کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined