
تصویر پریس ریلیز
نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر، ابوالفضل انکلیو اوکھلا میں اسلام اور مسلمانانِ ہند کی عظیم الشان تاریخ پر مبنی پانچ روزہ نمائش آج اختتام پذیر ہو گئی۔ ’دی وون لینڈ‘ کے عنوان سے منعقد اس منفرد اور معلوماتی نمائش میں ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کی ہمہ جہت خدمات کو جامع انداز میں پیش کیا گیا۔
Published: undefined
یہ نمائش ’انڈین ہسٹری فورم‘ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کا باقاعدہ افتتاح صبح 11:00 بجے ہوا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین مولانا سید سرور چشتی، مولانا اصغر علی امام مہدی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایم آرشمشاد سمیت دیگر دانشور اور سماجی رہنما شامل رہے۔
Published: undefined
نمائش میں اسلام کی ہندوستان میں آمد سے لے کر مختلف ادوار میں مسلمانوں کی خدمات کو نمایاں کیا گیا۔ اسے نہایت خوبصورتی اور سلیقے سے ترتیب دیا گیا تھا، جہاں ماڈلز، پینٹنگس، چارٹس اور ویڈیوز کے ذریعے تعلیم، تجارت، سماجیات، سیاست، فن و ثقافت، روحانیت اور معاشرت جیسے شعبوں میں مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فن تعمیر، زبان کی ترقی، ثقافتی اثرات اور سائنس و فلکیات میں پیش رفت کو بھی شامل کیا گیا۔
Published: undefined
منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد تاریخ کو متوازن اور حقائق پر مبنی انداز میں پیش کرنا تھا تاکہ عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انڈین ہسٹری فورم کے کنوینر ڈاکٹر شاداب موسی نے کہا تھا کہ گزشتہ چودہ سو برسوں میں مسلمانوں کی خدمات کو عام لوگوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
Published: undefined
پانچ دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس نمائش نے نہ صرف تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کو متوجہ کیا بلکہ سنجیدہ مکالمے اور تاریخی شعور کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined