آئی پی ایل

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں چنئی کو 6 وکٹوں سے شکست دی

5 اپریل کو منعقدہ آئی پی ایل 2024 کے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے سست رفتار پچ پر چنئی سپر کنگز کو آسانی سے 6 وکٹوں سے شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز(سی ایس کے) کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سی ایس کے کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 166 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں حیدر آباد نے ایڈن مارکرم کی نصف سنچری کی بنیاد پر 18.1 اوور میں کامیابی حاصل کی۔ چنئی کی جانب سے شیوم دوبے نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اجنکیا رہانے نے 35 رنز کی شراکت کی۔ حیدرآباد کے لیے ابھیشیک نے شاندار بلے بازی کی۔ تاہم پاور پلے اوور کے بعد حیدرآباد کی بلے بازی بھی سست پڑ گئی۔ ایسے میں گیند بازوں نے چنئی کو واپسی پر مجبور کیا لیکن ایس آر ایچ یعنی سن رائزر حیدرآباد کی کافی وکٹیں باقی تھیں، اس لیے ٹیم کے بلے بازوں نے سست پچ پر بھی جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو فتح دلائی۔

Published: undefined

15ویں اوور تک ایس آر ایچ کا اسکور 3 وکٹوں پر 135 رنز تھا اور اسے آخری 5 اوورز میں 31 رنز درکار تھے۔ بظاہر یہ ایک بہت آسان اسکور ہے، لیکن ایس آر ایچ کے لیے کم اسکور والی پچ پر اسے حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔ 16ویں اوور کی تیسری گیند پر معین علی نے 18 رنز کے سکور پر کریز پر موجود شہباز احمد کو آؤٹ کر دیا۔ میچ دلچسپ ہو گیا تھا اور ایس آر ایچ کو آخری 18 گیندوں میں 15 رنز درکار تھے۔ 18ویں اوور میں تشار دیشپانڈے کے 9 رنز نے میچ کو کچھ یک طرفہ کر دیا تھا۔ آخری 2 اوور میں حیدرآباد کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے۔ نتیش ریڈی نے 19ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر ایس آر ایچ کو ایک بڑی جیت دلائی۔

Published: undefined

چنئی سپر کنگز نے پہلے بلے بازی کی، لیکن روتوراج گائیکواڈ اور اجنکیا رہانے کی 26 رنز کی سست اننگز اور 35 رنز کی وجہ سے سی ایس کے مشکل میں دکھائی دے رہا تھا۔ ایسے میں شیوم دوبے کی 24 گیندوں میں 187.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے 45 رنز کی اننگز نے ٹیم کو 165 رنز کے باعزت اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ نے ایس آر ایچ کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایڈن مارکرم نے اننگز کو سنبھالا۔ مارکرم نے 36 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

Published: undefined

ٹریوس ہیڈ کے 24 گیندوں میں 31 رنز اور ابھیشیک شرما کے 12 گیندوں میں 37 رنز نے بھی حیدرآباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ابھیشیک نے اس اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ آخری اوورز میں نتیش ریڈی نے 8 گیندوں میں 14 رنز کی مختصر اننگز کھیلی، جن کی جگہ اس میچ میں میانک اگروال نے لی، جو اس وقت بیمار ہیں۔ یہ سی ایس کےکی لگاتار دوسری شکست ہے، جبکہ ایس آر ایچ کی 4 میچوں میں یہ دوسری جیت تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined