آئی پی ایل

سکندر اور شاہ رخ نے لکھنؤ کے ہاتھوں سے چھینی جیت، پنجاب دو وکٹوں سے فتح یاب

سکندر رضا کی شاندار نصف سنچری اور شاہ رخ خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو آئی پی ایل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر / @IPL</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @IPL

 

لکھنؤ: کپتان سیم کرن (31/3) کی ہوشیار گیندبازی کے بعد سکندر رضا کی شاندار نصف سنچری (41 گیند، 57 رن) اور شاہ رخ خان کی (10 گیند، 23 رن) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

Published: undefined

سپر جائنٹس نے کپتان کے ایل راہل (74) کی نصف سنچری کی مدد سے پنجاب کے سامنے 160 رن کا ہدف رکھا۔ پنجاب نے یہ ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔

پنجاب کے گیند بازوں نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور سپر جائنٹس کے بلے بازوں کو ہاتھ کھولنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ راہل نے سپر جائنٹس کے لیے سب سے زیادہ 74 رن بنائے، لیکن انھوں نے ایسا 56 گیندوں میں کیا۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے رضا نے پنجاب کے لیے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 57 رن بنائے، حالانکہ 18ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پنجاب فتح سے ابھی 21 رن دور تھا۔ نوجوان بلے باز شاہ رخ نے اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی ذمہ داری خود سنبھالی۔ انہوں نے 23 رن کی اپنی اہم اننگز میں 10 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ پنجاب کو آخری اوور میں سات رن درکار تھے اور شاہ رخ نے پہلی دو گیندوں پر دو رن بنانے کے بعد تیسری گیند پر چوکا لگا کر پنجاب کی فتح کا جھنڈا لہرایا۔

Published: undefined

175 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی نے صرف دو رن پر تین وکٹ گنوا دیے۔ اوپنر پرتھوی شا کی خراب فارم جاری رہی کیونکہ وہ پہلے ہی اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔ وین پارنیل نے دوسرے اوور میں مچل مارش کو آؤٹ کیا جب کہ یش دھول تیسرے اوور میں محمد سراج کا شکار بنے۔

ابتدائی ناکامیوں کے باوجود وارنر پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنانا چاہتے تھے اور 13 گیندوں پر چار چوکوں سمیت 19 رن بنانے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ ابھیشیک پورل (پانچ) کے آؤٹ ہونے کے بعد اکشر اور پانڈے نے کچھ دیرجدوجہد کی۔ اکشر 14 گیندوں پر 21 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پانڈے نے 14ویں اوور میں وینندو ہسرنگا کو دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اوور کی آخری گیند پر ہسرنگا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

Published: undefined

دہلی کی آٹھویں اور نویں وکٹیں 18ویں اوور میں للت یادو (سات گیندیں، چار رن) اور امان حکیم خان (10 گیندوں، 18 رن) کی صورت میں گریں۔ وارنر کی ٹیم آل آؤٹ ہونے کے دہانے پر تھی تاہم اینریچ نورکھیا اور کلدیپ یادو نے آپس میں 15 گیندیں کھیل کر ٹیم کی عزت بچائی۔

نورکھیا نے 14 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 23 رن بنائے، جبکہ کلدیپ چھ گیندوں میں سات رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

دہلی کا اگلا میچ 20 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہے۔ ٹورنامنٹ میں دہلی کی بلے بازی اب تک کافی مایوس کن رہی ہے۔ کوچ رکی پونٹنگ کی ٹیم کو اگلے میچ سے قبل اپنے خدشات دور کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ