آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: بنگلور کے ساتھ اگلا میچ آر پار کی جنگ... شریس

شریس آئیر نے کہا کہ آپ پچ کا پہلے سے اندازہ نہیں کرسکتے۔ ایک اچھی شروعات اہم ہے۔ ایک بار جب آپ تال میں آجاتے ہیں تو صورتحال بہتر ہوجاتی ہے۔ میرے خیال میں ایسی وکٹ پر 150 یا 160 کا اسکور اچھا تھا۔

شریس آئیر، تصویر آئی پی ایل
شریس آئیر، تصویر آئی پی ایل 

دبئی: ممبئی انڈینز سے آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں نو وکٹوں سے شکست کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریس آئیر نے کہا ہے کہ اب پیر کو رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ اگلا میچ آر پار کی جنگ جیسا ہوگا۔ ممبئی نے ہفتہ کو پہلے بولنگ کرتے ہوئے دہلی کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 110 کے معمولی اسکور تک محدود کردیا۔ اس کے بعد ممبئی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14.2 اوور میں 111 رنز بنائے اور آسانی سے دہلی پر فتح حاصل کرلی۔

Published: undefined

آئی پی ایل میں ممبئی کی یہ نویں جیت تھی اور یہ ٹاپ دو ٹیموں میں برقرار رہنے والی ہے۔ دوسری طرف یہ دہلی کی 13 میچوں میں چھٹی شکست تھی اور اسے مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے دہلی پیر کو رائل چیلنجرس بنگلور سے مقابلہ کرے گا۔

Published: undefined

شریس آئیر نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہم وکٹ کو سمجھنے میں ناکام رہے۔ ہم شروع سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ ہماری ٹیم مستقل طور پر اچھی شراکت قائم نہیں کرسکی ہے۔ شکست کے ذمہ دار بہت ساری خامیاں ہیں لیکن ہمیں خود پر اعتماد رکھنا ہے اور مضبوط رہنا ہے۔ ہمیں مثبت ہونا پڑے گا۔

Published: undefined

شریس آئیر نے کہا کہ آپ پچ کا پہلے سے اندازہ نہیں کرسکتے۔ ایک اچھی شروعات اہم ہے۔ ایک بار جب آپ تال میں آجاتے ہیں تو صورتحال بہتر ہوجاتی ہے۔ میرے خیال میں ایسی وکٹ پر 150 یا 160 کا اسکور اچھا تھا۔ ہم مزید بہت کچھ نہیں سوچیں گے اور صورتحال کو معمول پر رکھیں گے۔ اگلا میچ دونوں ٹیموں (دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور) کے لئے ڈو اور ڈائی کی طرح ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined