آئی پی ایل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دی، پلے آف میں کھیلنے کی امیدیں زندہ رکھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گجرات ٹائٹنز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ کولکتہ نے پلے آف کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گجرات ٹائٹنز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ کولکتہ نے پلے آف کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ کے کے آریعنی کولکتہ نائٹ رائڈرزنےفن ایلن، انگکرش رگھونشی اور کیمرون گرین کی نصف سنچریوں کی بدولت ایک بڑی جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے تین بلے بازوں نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ سائی سدرشن، جوس بٹلر، اور شبھمن گل کی نصف سنچریاں گجرات کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہیں۔

Published: undefined

گجرات ٹائٹنز نے لگاتار پانچ میچ جیتے تھے اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 کی طرف بڑھ رہی تھی۔ لیکن کولکتہ کی جیت نے جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے شبھمن گل اور اس کی فوج کو شکست دی ہے۔ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کے کے آر کا تیسرا سب سے زیادہ اسکور  تھا۔

Published: undefined

بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات نے اچھی شروعات کی۔ گجرات نے تین اوور میں 42 رنز بنائے تھے جب سائی سدرشن چوٹ کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔ سدرشن کے جانے سے بیٹنگ کی رفتار متزلزل ہو گئی اور گجرات کے بلے باز اگلے پانچ اوورز میں صرف 32 رنز ہی جوڑ سکے۔ یہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

Published: undefined

اس میچ میں مجموعی طور پر 465 رنز بنائے گئے اور چھ مختلف بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کولکتہ کی جانب سے فن ایلن (93 رنز)، انگکرش رگھوونشی (82 رنز) اور کیمرون گرین (52 رنز) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گجرات کی جانب سے شبھمن گل (85 رنز)، سائی سدرشن (53 رنز) اور جوس بٹلر (57 رنز) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ غور طلب ہے کہ سدرشن پہلے ہی آئی پی ایل 2026 میں لگاتار چار نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined