کوپر کونولی، تصویر ’ایکس‘ @IPL
آئی پی ایل 2025 میں خطاب جیتنے سے محروم رہنے والی پنجاب کنگز نے نئے سیزن کا آغاز ایک سنسنی خیز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ شریاس ایئر کی قیادت والی پنجاب نے آئی پی ایل 2026 کے اپنے پہلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کو سخت مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملّانپور کے اپنے ہوم گراؤنڈ میں پنجاب نے نوجوان بلے باز کوپر کونولی کے شاندار نصف سنچری اور تجربہ کار اسپنر یزویندر چاہل کی مہلک گیندبازی کی بدولت آخری اوور میں 163 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ کوپر کونولی کا یہ آئی پی ایل میں ڈیبیو میچ تھا اور 22 سالہ کھلاڑی نے ناقابلِ شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: اسکرین شاٹ