آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: چہل، راشد، اشون؛ سر چڑھ کر بول رہا لیگ اسپنرز کا جادو

غیر ملکی گراؤنڈ پر جاری آئی پی ایل اس بار لیگ اسپنرز بہت راس آ رہا ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے تین گراؤنڈز پر ہونے والے میچوں میں لیگ اسپنرز جادو چلا رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: اس بار آئی پی ایل 13 کے مقابلے متحدہ عرب امارات کے تین گراؤنڈ دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں منعقد ہورہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں لیگ اسپنر ہی چھائے ہوئےہیں جبکہ آف اسپنر ، بائیں ہاتھ کے اسپنر اور چائنامین بولر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق رائل چیلنجرس بنگلور کے ہندوستانی لیگ اسپنر یجویندر چہل تین میچوں میں پانچ وکٹ کے ساتھ اسپن ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کررہے ہیں۔ کنگز الیون پنجاب کے لیگ اسپنر مورگن اشون نے دو میچوں میں چار اور راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر راہل تیوتیا نے تین میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

سنرائزرس حیدرآباد کے افغان لیگ اسپنر راشد خان نے تین میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی پہلی جیت میں راشد نے چار اوور مہلک بالنگ میں 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب کے لیگ اسپنر روی بشنوئی اور ممبئی انڈینز کے لیگ اسپنر راہل چاہر نے تین میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

چنئی سپر کنگز کے لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے تین میچوں میں چار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیگ اسپنر ورون چکرورتی نے دو میچوں میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی کے لیگ اسپنر امیت مشرا نے دو میچوں میں دو وکٹیں حاصل کیں اور وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے گیند باز ہیں ۔

دہلی کی طرف سے کھیلنے والے ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے ایک میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے بعد کندھے کی انجری کی وجہ سے اگلے دو میچوں سے باہر ہوگئے۔ دہلی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے تین میچوں میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

چنئی کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجا نے تین میچوں میں دو اور کولکتہ کے آف اسپنر سنیل نارائن نے تین میچوں میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلور کے آف اسپنر واشنگٹن سندر نے تین میچوں میں ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

بنگلور کے بائیں ہاتھ کے اسپنر ابھیشیک شرما نے تین میچوں میں ایک وکٹ حاصل کی ہے ، ممبئی کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کرونال پانڈیا نے تین میچوں میں ایک وکٹ حاصل کی ہے اور کولکتہ کے چائنا مین بالر کلدیپ یادو نے تین میچوں میں ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

Published: undefined

ان اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ آئی پی ایل کی ٹیمیں اس سیزن میں وکٹ لینے کے لئے لیگ اسپنرز پر زیادہ انحصار کررہی ہیں اور لیگ اسپنرز نے بھی متحدہ عرب امارات کی پچوں پر اپنے آپ کو ثابت کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا ابھی بہت طویل سفر ہے اور آف اسپنرز ، بائیں ہاتھ کے اسپنرز اور چائنا مین بالرز کو واپسی کا موقع ملے گا تاکہ وہ لیگ اسپنرز کو چیلنج کرسکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined