آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز اور سن رائزرس حیدرآباد زبردست مقابلہ کے لئے تیار

چوٹی پر موجود دفاعی چیمپئن ممبئی اور حیدرآباد کے بیچ آج ہونے والے میچ میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، دونوں ٹیمیں چار میچوں میں دو جیت اور دو شکست کے ساتھ چار۔چار پوائنٹ حاصل کر چکی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شارجہ: چوٹی پر موجود دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور سن رائزرس حیدرآباد کے بیچ اتوار کے روز ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دونوں ٹیمیں چار میچوں میں دو جیت اور دو شکست کے ساتھ چار ۔چار پوائنٹ حاصل کرچکی ہے۔

Published: undefined

ممبئی پہلے اورحیدرآباد چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے گزشتہ دونوں مقابلے جیتے ہیں او شارجہ کے اس میدان پر اتر رہی ہیں جہاں ابتک بڑے اسکور بنے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا شارجہ کے میدان میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ شارجہ میں اب تک چار اننگز میں 200 سے زیادہ رنز بن چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے پاس ایسے بلے باز موجود ہیں جو بڑا اسکور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Published: undefined

ممبئی نے اپنے پچھلے میچ میں کپتان روہت شرما (70) ، کیرون پولارڈ (ناٹ آؤٹ 47) اور ہاردک پانڈیا (30 ناٹ آ )ٹ) کی جارحانہ اننگز کی بدولت کنگز الیون پنجاب کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ ممبئی نے آخری پانچ اووروں میں 89 رنز بنا کر 191 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا۔

Published: undefined

ایسے میں حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے لئے سخت چیلنج ہوگا۔ حیدرآباد کے لئے فکر کی با ت یہ ہے کہ ٹیم کے تیزگیندباز بھونیشور کمار زخمی ہیں جو گزشتہ میچ میں اپنا آخری اوور مکمل نہیں کرسکے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بھونیشور اتوار کے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

Published: undefined

وارنر کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ بھونیشور کی چوٹ کے باجود ان کی ٹیم نے چنئی کو سات رن سے ہرا دیا اور اس جیت میں نوجوان بلے باز پریم گرگ نے ناٹ آوٹ 51 ربناکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وارنر جیت کے اس سلسلے کو آگے بھی برقرار رکھنی کی کوشش کریں گے لیکن شارجہ میں ٹیم کو ممبئی کے بہترین بلے بازوں پر قابو پانا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined