آئی پی ایل

IPL: خلیل احمد نے آخری اوور میں دیے محض 12 رن، حیدر آباد 15 رن سے فتحیاب

آئی پی ایل-13 کے گیارہویں میچ میں دہلی کیپٹلز کا مقابلہ سنرائزرس حیدرآباد سے ہے۔ ایک طرف دہلی یہ میچ جیت کر ہیٹرک بنانے کی کوشش کرے گی اور دوسری طرف حیدرآباد لگاتار تیسری شکست سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آخری اوور: دہلی کو چاہیے تھے 28 رن، خلیل نے دیے محض 12 رن

حیدر آباد کے تیز گیندباز خلیل احمد نے آخری اوور میں محض 12 رن خرچ کر اور ایک وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو بہترین جیت دلا دی۔ آخری اوور میں دہلی کو جیت کے لیے 28 رن چاہیے تھے جو کہ اس کے بلے باز نہیں بنا سکے۔ 20 اوور میں دہلی کی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 147 رن بنا سکی اور اس طرح سے حیدر آباد نے 15 رنوں سے اس ٹورنامنٹ میں پہلی جیت حاصل کی۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

دہلی کا چھٹا وکٹ آؤٹ، 12 گیندوں پر جیت کے لیے چاہیے 37 رن

حیدر آباد کے گیندباز نٹراجن نے دہلی کے خطرناک بلے باز اسٹوئنس کو محض 11 رنوں پر آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی گرفت میچ پر مضبوط کر دی ہے۔ دہلی کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 37 رن کی ضرورت ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

راشد خان نے رشبھ پنت کو آؤٹ کر دہلی کو دیا زبردست جھٹکا، میچ دلچسپ موڑ پر

دہلی کو آخری اوور میں تیزی کے ساتھ رن بنانے کی ضرورت ہے لیکن اچھی بلے بازی کر رہے رشبھ پنت (28 رن) کو راشد خان نے آؤٹ کر حیدر آباد کو ایک بڑی کامیابی دلائی ہے۔ اب مقابلہ کافی دلچسپ موڑ میں داخل ہو گیا ہے جہاں کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ 17 اوور میں دہلی نے 5 وکٹ کے نقصان پر 119 رن بنا لیے ہیں اور 18 گیندوں پر جیت کے لیے 44 رنوں کی ضرورت ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

ہٹمایر کی شکل میں دہلی کا چوتھا وکٹ آؤٹ، بھونیشور نے لیا وکٹ

خلیل احمد کی دو لگاتار گیندوں پر 2 چھکّا لگا کر اپنا تیور واضح کرنے والے ہٹمایر اگلے اوور میں بھونیشور کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ حیدر آباد کے لیے یہ ایک بہترین کامیابی رہی کیونکہ ہٹمایر کافی خطرناک نظر آ رہے تھے۔ ہٹمایر نے 12 گیندوں پر 21 رن بنائے۔ اس وقت دہلی نے 15.1 اوور میں 104 رن بنائے ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

حیدر آباد کے خلاف جیت کے لیے دہلی کو 6 اوور میں چاہیے 75 رن

حیدر آباد اور دہلی کے خلاف مقابلہ دلچسپ موڑ میں داخل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دہلی کو جیت کے لیے 163 رن بنانے ہیں اور 14 اوور میں اس نے 89 رن بنا لیے ہیں۔ گویا کہ 6 اوور میں مزید 75 رن کی ضرورت ہے اور ہاتھ میں ابھی 7 وکٹ ہیں۔ دہلی کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ رشبھ پنت نے کچھ اچھے شاٹ لگائے ہیں اور وہ فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف سمرن ہٹمایر کھیل رہے ہیں جو بڑے شاٹ لگانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

راشد خان نے حیدر آباد کو دلائی ایک اور کامیابی، دھون کو بھیجا پویلین

راشد خان نے شکھر دھون کو پویلین بھیج کر دہلی کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ دھون نے 34 رنوں کی پاری کھیلی اور راشد کی گیند پر وکٹ کیپر جانی بیرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔ امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا تھا لیکن ڈی آر ایس لے کر راشد نے یہ وکٹ حاصل کی۔ 11.3 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 62 رن ہو گیا ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

دہلی نے 10 اوور کے بعد 2 وکٹ کے نقصان پر بنائے 54 رن

حیدر آباد کے ذریعہ جیت کے لیے دیے گئے 163 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے دہلی نے 10 اوور کے بعد 2 وکٹ کے نقصان پر محض 54 رن بنائے ہیں۔ گویا کہ اگلے 10 اوور میں دہلی کو 109 رن بنانے ہوں گے۔ اس وقت شکھر دھون 26 گیندوں میں 29 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ دوسری طرف رشبھ پنت 8 گیندوں میں 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

اپنے پہلے ہی اوور میں راشد خان نے دہلی کے کپتان شریئس ایر کو کیا آؤٹ

سنرائزرس حیدرآباد کے لیگ اسپنر راشد خان نے اپنے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر دہلی کے کپتان شریئس ایر کو 17 رن پر آؤٹ کر کے ایک زبردست کامیابی اپنی ٹیم کو دلائی ہے۔ اس وقت آٹھواں اوور جاری ہے اور دہلی کا اسکور 42 رن پر دو وکٹ ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

5 اوور کے بعد دہلی کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 25 رن

ایک وکٹ گرنے کی وجہ سے دہلی کے بلے باز تھوڑا سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔ 5 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 25 رن ہوا ہے اور حیدرآباد کی طرح اس کی بھی شروعات دھیمی ہوئی ہے۔ دہلی کے کپتان شریئس ایر (8 رن) اور شکھر دھون (17 رن) میدان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

پہلے ہی اوور میں پرتھوی شا آؤٹ، بھونیشور کو ملا وکٹ

حیدر آباد کے 162 رنوں کا پیچھا کرنے اتری دہلی کی ٹیم کو پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر پرتھوی شا کی شکل میں پہلا جھٹکا لگ گیا ہے۔ انھیں محض 2 رن کے اسکور پر بھونیشور کمار نے جانی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

دہلی کے سامنے حیدر آباد نے جیت کے لیے دیا 163 رنوں کا نشانہ

دہلی کے خلاف حیدر آباد کے بلے باز کین ولیمسن اور عبدالصمد نے آخر کے اووروں میں کچھ بہترین شاٹ کھیلے جس کی وجہ سے 20 اوور میں اسکور 162 رن تک پہنچ سکا۔ کین ولیمنس بیسویں اوور میں آؤٹ ہوئے اور انھوں نے محض 26 گیندوں میں 41 رنوں کی پاری کھیلی۔ عبدالصمد نے بھی 7 گیندوں پر 12 رن بنائے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

حیدر آباد کے سلامی بلے باز بیرسٹو نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ، 18 اوور میں اسکور 145/3

حیدر آباد کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو جدوجہد بھری نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد رن کی رفتار تیز کرنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے 48 گیندوں پر 53 رن کی اننگ کھیلی اور رباڈا کے شکار بنے۔ 18 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 145 رن پر 3 وکٹ ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

15 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 117/2

رنوں کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر جیسے ہی آؤٹ ہوئے، منیش پانڈے بھی پویلین لوٹ گئے، اور اس کے بعد کین ولیمسن میدان پر آئے ہیں جو رنوں کی رفتار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پوری طرح کامیابی نہیں مل رہی ہے۔ دوسری طرف سلامی بلے باز بیرسٹو جمے ہوئے ہیں لیکن وہ بھی تیزی کے ساتھ رن نہیں بنا پا رہے ہیں۔ 15 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 117 رن پر 2 وکٹ ہے۔ بیرسٹو جہاں 40 گیندوں پر 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں وہیں ولیمسن نے 12 گیندوں پر 18 رن بنائے ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

منیش پانڈے بھی آؤٹ، حیدر آباد کا اسکور 92/2

دہلی کے اسپن گیندباز امت مشرا نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے منیش پانڈے کو بھی آؤٹ کر دیا ہے۔ منیش پانڈے نے 5 گیندوں میں محض 3 رن بنائے۔ اس وقت حیدر آباد کا اسکور 11.2 اوور میں 92 رن پر دو وکٹ ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

حیدر آباد کو ڈیوڈ وارنر کی شکل میں لگا پہلا جھٹکا

امت مشرا نے دہلی کیپٹلز کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے خطرناک نظر آ رہے حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو پویلین بھیج دیا ہے۔ وارنر نے 33 گیندوں میں 45 رن کا تعاون دیا۔ اس وقت حیدر آباد کا اسکور 10 اوور میں 82 رن پر ایک وکٹ ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

حیدر آباد نے 8 اوور کے بعد بنائے 59 رن

حیدر آباد کے دونوں سلامی بلے بازوں نے رنوں کی رفتار تیز کر دی ہے۔ شروع کے 4 اوور میں جہاں محض 20 رن بنے تھے، وہیں اگلے 4 اوور میں 39 رن بن گئے ہیں۔ گویا کہ حیدر آباد نے 8 اوور میں 59 رن بنا لیے ہیں اور ان کا کوئی وکٹ آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ وارنر 33 اور بیرسٹو 24 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

6 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 38/0

شروع میں سنبھل کر کھیلنے کے بعد اب حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے تیز بلے بازی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے چھٹے اوور میں ایک شاندار چھکّا بھی لگایا۔ 6 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 38 رن ہے اور کوئی وکٹ آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ وارنر 22 گیندوں میں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف جانی بیرسٹو 14 گیندوں پر 9 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

حیدر آباد نے کی دھیمی شروعات، 4 اوور کے بعد اسکور 20/0

حیدر آباد کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو نے دہلی کے گیندبازوں کو سنبھل کر کھیلنا پسند کیا ہے۔ ایشانت شرما اور کگیسی رباڈا اچھی گیندبازی بھی کر رہے ہیں اور بلے بازوں کو کمزور گیند نہیں پھینک رہے۔ 4 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 20 رن ہے اور ان کا کوئی وکٹ آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ وارنر 15 گیندوں میں 13 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ بیرسٹو 9 گیندوں پر 7 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

حیدر آباد کی بلے بازی شروع، سلامی بلے باز ہیں وارنر اور بیرسٹو

ٹاس ہارنے کے بعد حیدر آباد کی بلے بازی شروع ہو گئی ہے۔ سلامی بلے باز کے طور کپتان ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو میدان میں اترے ہیں۔ انھوں حیدر آباد کے خلاف پہلے اوور میں سنبھل کر کھیلتے ہوئے 9 رن بنا لیے ہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایر نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کو بلے بازی کی دعوت دی

آئی پی ایل 2020 کے تیرہویں مقابلے میں دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایر نے ٹاس جیت لیا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ ہی دیر میں سنرائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر بطور سلامی بلے باز میدان پر اتریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ ایک بڑا اسکور بنائیں تاکہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر سکیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

آج دہلی کیپٹلز کا مقابلہ سنرائزرس حیدر آباد سے، تھوڑی دیر میں ہوگا ٹاس

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

آئی پی ایل تیرہویں سیزن کے گیارہویں میچ میں دہلی کیپٹلز کا مقابلہ سنرائزرس حیدرآباد سے ہے۔ ایک طرف دہلی یہ میچ جیت کر ہیٹرک بنانے کی کوشش کرے گی اور دوسری طرف حیدرآباد لگاتار تیسری شکست سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:00 PM IST