آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: آخری پانچ اوورز میں ناقص بیٹنگ کی وجہ سے ہارے... وراٹ

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ اننگز کے آخری پانچ اوور میں ہماری بیٹنگ بہت عجیب تھی۔ ہمارے بیٹسمین کے شاٹس براہ راست فیلڈرز کو جارہے تھے، میدان میں اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی پی ایل
وراٹ کوہلی، تصویر آئی پی ایل 

ابوظہبی: ممبئی انڈینز کے خلاف بدھ کو پانچ وکٹوں کی شکست کے لئے اننگز کے آخری پانچ اوورز میں ٹیم کی ناقص بیٹنگ کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ممبئی کے گیند بازوں نے عمدہ بولنگ کی اور ان کی ٹیم 20 رنز سے پیچھے رہ گئی۔

Published: undefined

وراٹ نے بدھ کے روز میچ کے بعد کہا کہ اننگز کے آخری پانچ اوور میں ہماری بیٹنگ بہت عجیب تھی۔ ہمارے بیٹسمین کے شاٹس براہ راست فیلڈرز کو جارہے تھے، میدان میں اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔ ممبئی کے بولرز نے بہتر لائین اور لینتھ کے ساتھ صحیح جگہ پر بالنگ کی اور ہمیں 20 رنز پہلے روک دیا۔

Published: undefined

بنگلور کے کپتان نے اپنی ٹیم کے بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بالرز نے بہت عمدہ کوشش کی اور ہم 17 ویں اوور تک میچ میں موجود تھے۔ لیکن اس کا انحصار کپتان کے فیصلوں اور حالات پر ہے کہ کب بولر سے بولنگ کرانا ہے۔ ہمیں توقع تھی کہ ڈیل اسٹین اور کرس مورس کو ابتدائی اوورز جبکہ واشنگٹن سندر کو پاور پلے میں سوئنگ ملے گی۔ ہمیں وہاں کچھ وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور ممبئی کے بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کی۔

Published: undefined

وراٹ نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے۔ کچھ ٹیمیں شروع میں بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں اور کچھ بعد میں اپنی کارکردگی میں بہتری لاتی ہیں۔ جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، پوائنٹ ٹیبل میں کم اسکور کرنے والی ٹیمیں اب کافی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ جب کسی بھی دو ٹاپ ٹیموں کے مابین لڑائی ہوتی ہے تو مقابلہ سخت ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی ٹیم کو کم نہیں سمجھ سکتے۔

Published: undefined

وراٹ نے آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔ دفاعی چمپیئن ممبئی نے بدھ کے روز شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمدہ فارم میں رہنے والے سوریا کمار یادو کی شاندار اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل ۔13 کے پلے آف میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined