آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کو بہتر گیندباز بننے میں مدد کرتی ہیں... نارخیا

فاسٹ بولر نارخیا نے کہا ہے کہ انہوں نے گیم پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم آئندہ میچوں کے لئے تیار ہے۔

انریچ نارخیا، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
انریچ نارخیا، تصویر بشکریہ آئی پی ایل 

ابوظہبی: رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف آئی پی ایل کے اہم میچ میں دہلی کیپٹلز کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والے مین آف دی میچ فاسٹ بالر انریچ نارخیا نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی کبھی کبھی آپ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ دہلی کیپیٹلز کی جانب سے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نارخیا نے کہا ہے کہ انہوں نے گیم پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم آئندہ میچوں کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل 2020 کے 55 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دہلی کی اس فتح میں ان کے فاسٹ بولر اینریچ نارخیا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ نارخیا نے رن روکنے کے ساتھ ساتھ آخری اوور میں تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس عمدہ کارکردگی کے بعد انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Published: undefined

میچ کے بعد نارخیا نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ بیسکس اچھی ہونی چاہیے اور کسی کھلاڑی میں کوئی خاص بات نہیں ہوتی ہے۔ جب میچ کی بات آتی ہے تو چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کو اچھا محسوس کراتی ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ جب یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں درست ثابت ہوتی ہیں تو آپ ایک تال حاصل کر لیتے ہیں۔

Published: undefined

اپنے گیم پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انہیں باؤنڈری کے لئے بڑے شاٹ لگانے کا موقع دے رہے تھے اور ہر بلے باز کے خلاف ہم اپنے منصوبے پر قائم تھے۔ ہماری اننگ کے اختتام پر تھوڑی اوس پڑی اور ہمیں زیادہ توقع نہیں تھی۔ یارکر ایک بہترین آپشن ہے لیکن ہم اسے دیکھنا چاہتے تھے کہ اگر آپ لینتھ لگاتے ہیں تو یہ کیسا ہوگا۔ اگر آپ کی رفتار زیادہ ہے تو مدد ملتی ہے۔ ہم سب پلے آف کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس میچ میں پہلے بیٹنگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔ دیودت پڈیکیل نے آر سی بی کی جانب سے سب سے زیادہ 50 رن کی اننگز کھیلی۔ اس ہدف کا پیچھا کرنے کے لئے دہلی کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا تھا۔ دوسرے ہی اوور میں پرتھوی شا 9 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد شکھر دھون (54) اور اجنکیا رہانے (60) نے دہلی کو فتح کا راستہ دکھانے کے لئے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔ دہلی نے اسے 6 وکٹوں سے جیتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined