آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: عبد الصمد کی شاندار شروعات پرعرفان اور عمر عبداللہ نے کیا خوشی کا اظہار

عرفان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یقینی طور پر امید ہے کہ عبد الصمد کا آئی پی ایل کھیلنا جموں و کشمیر کی نوجوان نسلوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور جموں و کشمیر کے رہنما عمر عبد اللہ نے ٹوئٹ کرکے جموں وکشمیر رنجی کرکٹ ٹیم کے رکن اور سنرائزرس حیدرآباد کے نئے کھلاڑی عبد الصمد کی انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل) میں دھماکہ دار شروعات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

عرفان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'عبد الصمد نے جموں وکشمیر کرکٹ برادری میں ایک اور تاج شامل کیا ہے، جو ان کے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے، میں ان کی طویل مدت کے کیریئر کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقینی طور پر امید ہے کہ عبد الصمد کا آئی پی ایل کھیلنا جموں و کشمیر کی نوجوان نسلوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرے گا۔

Published: undefined

18 سالہ عبد الصمد جموں و کشمیر کے آئی پی ایل کھیلنے والے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ڈیبیو کرتے وقت صمد نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 7 گیندوں پر 12 رن بنائے۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 20 لاکھ روپے کی بیس قیمت میں خریدا ہے۔ اس سے قبل راسخ سلام ڈار اور پرویز رسول بھی آئی پی ایل میں میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے علاوہ پچھلے سال منظور ڈار بھی ٹورنامنٹ میں شامل تھے لیکن انہیں پنجاب کنگز الیون کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

Published: undefined

اسی دوران عمر عبد اللہ نے صمد کی آئی پی ایل میں کیپ دی جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جموں وکشمیر کے ایک اور نوجوان نے آئی پی ایل کی کیپ حاصل کی، امید ہے کہ ان کا کیریئر اچھی ترقی کرے گا'۔ واضح رہے کہ دہلی کے خلاف میچ میں صمد نے 7 گیندوں پر 12 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جس میں 1 چوکا اور 1 چھکا شامل تھا۔ صمد کا ایک چھکا اتنا لمبا تھا کہ یہاں تک کہ تبصرہ نگار بھی اچھل پڑے۔ عبد الصمد اس وقت 18 سال کے ہیں۔ سال 2019 میں صمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ صمد نے اب تک 10 فرسٹ کلاس میچوں میں 112 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 592 رنز بنائے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ اب تک 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ اب تک صمد نے اس دوران 11 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 240 رنز بنائے ہیں۔ عبدالصمد ٹیم کے لئے پارٹ ٹائم لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔ جب عبدالصمد بیٹنگ کرنے آئے تو حیدرآباد کا اسکور 17.5 اوورز میں 144 رنز تھا۔ یعنی جب صمد کریز پر آئے تو سن رائزرس کے پاس اننگز سے 13 گیندیں باقی تھیں۔ عبد الصمد کو ان میں سے 7 گیندوں پر کھیلنا پڑا۔ صمد نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined