آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: میں نے انل کمبلے سے بہت کچھ سیکھا، بشنوئی

رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 32 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے والے کنگز الیون پنجاب کے بولر روی بشنوئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ انل کمبلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمبلے سے بہت کچھ سیکھا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 32 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے والے کنگز الیون پنجاب کے بولر روی بشنوئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ انل کمبلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمبلے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی کی کپتانی میں بنگلور کی ٹیم 207 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم 109 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ اس میچ میں بشنوئی نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بشنوئی نے کہا کہ کمبلے نے مجھے میچ کے دوران ٹھنڈے دماغ کے ساتھ پرسکون رہنے اور صورتحال کو سنبھالنے کی تعلیم دی۔ انہوں نے مجھے اپنی طاقت سے قائم رہنا سکھایا اور مجھ سے کہا کہ بہت سے کام نہ کریں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سے پہلے ہمارا کیمپ منعقد ہوا تھا جس نے ہماری تیاریوں کو بہتر بنایا۔ یہ بڑی حد تک ذہنی تیاری پر بھی منحصر ہے۔ ہم اس سوچ کے ساتھ میدان میں نہیں آئے کہ ہمیں 200 سے زائد رنز کے ہدف کا دفاع کرنا ہے لیکن ہم اس سوچ کے ساتھ اترے کہ ہمیں 180 رنز کا دفاع کرنا ہے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ جلد سے جلد ان کی ٹیم کو باہر کردیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined