آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: دہلی کے خلاف جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے دھونی

کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک دہلی کیپیٹلز کے خلاف ہفتہ کو جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

شارجہ: کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک دہلی کیپیٹلز کے خلاف ہفتہ کو جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔

چنئی نے پچھلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 20 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دہلی نے بھی اپنے پچھلے میچ میں راجستھان رائلز کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔ دہلی کے آٹھ میچوں میں چھ جیت ، دو شکست کے ساتھ 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ چنئی آٹھ میچوں میں تین جیت اور پانچ شکستوں کے ساتھ چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

چنئی کے بلے بازوں نے حیدرآباد کے خلاف عمدہ اننگز کھیلی تھی ۔ ان کے اوپنر سیم کیرن (31) نے شاندار بیٹنگ کی۔ تاہم فاف ڈو پلیسیس (0) کے جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے چنئی ایک بار پھر بڑی شروعات کرنے میں ناکام رہی تھی۔پہلے دھچکے کے بعد کیرن پہلے اس کے بعد شین واٹسن (42) ، امباتی رائیڈو (41) ، دھونی (21) اور رویندر جڈیجا (25) نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرکے 167 رنز کا مشکل اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔ چنئی کو تاہم ، بیٹنگ میں مزید اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں دہلی جیسی ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

چنئی کے بولرز نے پچھلے کچھ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور آخری میچ میں چنئی کے بولرز نے 167 رنز کا دفاع کرتے ہوئے جس طرح کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ چنئی کے بولرز کو دہلی کے خلاف یہ فارم برقرار رکھنا ہوگی تاکہ حریف ٹیم پر دباؤ بنایاجاسکے۔دہلی نے راجستھان کے خلاف بھی عمدہ بیٹنگ کی اور شکھر دھون (57) اور کپتان سریش آئیر (53) نصف سنچری اننگز کے ذریعے 161 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ شکھر نے ایک بار پھر ذمہ داری کو محسوس کیا اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور ٹیم کا ایک بار پھر انحصار اس بلے باز پر ہوگا ۔

Published: undefined

پرتھوی شا راجستھان کے خلاف ایک بار پھر ناکام ہوگئے تھے اور انہیں جلد ہی دوبارہ فارم حاصل کرنا ہو گی۔ اجنکیا رہانے بھی ناکام رہے اور ان کا بیٹ مسلسل دوسرے میچ میں خاموش رہا۔ دہلی میں مارکس اسٹوئنس اور الیکس کیری جیسے بیٹسمین بھی ہیں جو بڑے شاٹ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس سیزن میں اس سے پہلے ایک بار چنئی اور دہلی کا مقابلہ ہوا ہے جہاں دہلی نے 44 رنز سے دھونی کے جوانوں کو شکست دی۔ دھونی کو اس ہار کو برابر کرنے کا موقع ملے گا جبکہ دہلی چنئی کے خلاف جیت کر پلے آف میں اپنے دعوے کو مستحکم بنانا چاہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined