آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: بین اسٹوکس حیدرآباد کے خلاف راجستھان ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں

راجستھان کی ٹیم نے بتایا کہ اسٹوکس کی کوارنٹین کی مدت ہفتہ کے روز ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ ٹریننگ میں واپسی کرسکیں گے۔ اس طرح وہ حیدرآباد کے خلاف اتوار کے مقابلے کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔

بین اسٹوکس، تصویر iplt20.com
بین اسٹوکس، تصویر iplt20.com 

دبئی: راجستھان رائلس کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز مقابلے کے لئے ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسٹوکس اپنے والد کی بیماری کے سبب نیوزی لینڈ میں تھے اور آئی پی ایل کے شروعات میں ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے لیکن کچھ روز قبل وہ آئی پی ایل میں حصہ لینے کے لئے یو اے ای پہنچ گئے ہیں کورونا سے متعلق رہنما خطوط کے تحت کوارنٹین میں رہ رہے ہیں۔

Published: undefined

راجستھان کی ٹیم نے بتایا کہ اسٹوکس کی کوارنٹین کی مدت سنیچر کے روز ختم ہورہی ہے جس کے بعد وہ ٹریننگ میں واپسی کرسکیں گے۔ اس طرح وہ حیدرآباد کے خلاف مقابلے کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مسلسل شکست کا سامنا کر رہی راجستھان کی ٹیم انہیں اتوار کے روز مقابلے میں اتارتی ہے یا نہیں۔

Published: undefined

اسٹوکس گیند اور بلے دونوں سے ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسٹوکس دنیا کے سب سے خطرناک آل راونڈروں میں سے ایک ہیں۔ اسٹوکس نے 26 ٹی 20 میچوں میں 305 رنز بنائے ہیں اور 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 34 میچوں میں 22.67 کی اوسط سے 635 رنز بنائے ہیں اور یہاں ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آوٹ 103 رن کا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ