آئی پی ایل

آئی پی ایل: چنئی سے شکست کے بعد مایوس وارنر نے کہا 'ہمیں ایک اضافی بلے باز کی ضرورت'

وارنر نے کہا کہ پاور پلے ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ ہم اگلے میچوں میں پچ کو دیکھتے ہوئے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے لیکن یہاں کچھ کمی ہے۔

ڈیوڈ وارنر، بشکریہ بی سی سی آئی
ڈیوڈ وارنر، بشکریہ بی سی سی آئی 

دبئی: چنئی سپر کنگز کے خلاف شکست کے بعد سنرائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ٹیم کو ایک اضافی بلے باز کی ضرورت ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں حیدرآباد آٹھ وکٹوں پر صرف 147 رن ہی بنا سکی۔ حیدرآباد کی جانب سے کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔

Published: undefined

وارنر نے کہا کہ وکٹ قدرے سست تھی اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک اضافی بلے باز کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بیٹنگ آرڈر کو مضبوط بنانا ہے۔ یہاں ایک بڑی باؤنڈری ہے، شاٹس کھیلنا آسان نہیں ہے۔ ہمیں کچھ شعبوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں 160 رنز کا ہدف درست تھا لیکن پچ کے مطابق ہمارے لئے چیزیں چیلنجنگ ہوتی گئیں۔ ٹیم میں چھ سات بولر رکھنے سے مدد ملتی ہے کیونکہ سوئنگ بالرز کے خلاف کھیلنا مشکل ہے۔

Published: undefined

وارنر نے کہا کہ پاور پلے ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے لیکن آپ کو بالرز پر قابو پانا ہوتا ہے۔ ہم اگلے میچوں میں پچ کو دیکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے لیکن یہاں کچھ کمی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر آنے کے لیے آپ کو بہترین ٹیموں کو ہرانا ہوگا۔ ہمیں آنے والے دنوں میں بہترین ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے اور کھلاڑی اس چیلنج کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined