
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے پہلے کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد راشد خان گیندباز کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔ اس طرح، گجرات ٹائٹنزنے آئی پی ایل 2026 کے 52ویں میچ میں راجستھان کو 77 رنز سے شکست دی، یہ سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی 7ویں جیت تھی۔
Published: undefined
اس جیت کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ یہاں سے پلے آف کے لیے کوالیفیکیشن تقریباً یقینی ہے۔ ٹیم کو ابھی مزید 3 میچز کھیلنے ہیں۔ دوسری طرف راجستھان ہار کر ٹاپ 4 سے باہر ہو گیا ہے۔
Published: undefined
گجرات ٹائٹنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 229 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان شبھمن گل نے سب سے زیادہ 44 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے بھی 36 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی راجستھان کی ٹیم 16.3 اوور میں 152 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔گجرات کی جانب سے راشد خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے 3، کگیسو ربادا نے 2 اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
راجستھان رائلز کی نے تعاقب کا آغاز اچھے انداز میں کیا ۔ اوپنرز ویبھو سوریاونشی اور یشسوی جیسوال نے پہلی وکٹ کے لیے 17 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔ یہ شراکت سوریاونشی کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ختم ہوئی جنہوں نے 16 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ راجستھان پہلا وکٹ گرنے کے بعد سنبھلنے میں ناکام رہا۔ یہاں سے ٹیم نے 40 رنز پر دوسری، 68 رنز پر تیسری، 87 رنز پر چوتھی، 91 رنز پر پانچویں، 115 رنز پر چھٹی، 136 رنز پر ساتویں، 141 رنز پر آٹھویں، 151 رنز پر نویں اور 152 رنز پر دسویں وکٹ گری۔
Published: undefined
ٹیم کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ سوریاونشی نے 36، دھرو جوریل نے 24، کپتان یشسوی جیسوال نے 03، شمرون ہیٹمائر نے 06، ڈینووان فریرا نے 04، شبھم دوبے نے 15، جوفرا آرچر نے 05، داسن شاناکا نے 05، دسن شاناکا نے 16 اور برش شرما نے 16 رنز بنائے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا